
نجی ٹی وی چینل سے منسلک دو بڑے اینکرپرسنز نے اتحادی حکومت کی جانب سے جشن آزادی پر اپنائے گئے طرز عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کامران شاہد نے کہا کہ ان تقریبات پر کتنا خرچہ آیا ہوگا پھر بعد میں وزیراعظم کشکول لے کر پاکستان کیلئے مانگنے نکل پڑیں گے۔
کامران شاہد نے ٹوئٹر پر کہا کہ اربوں ڈالرز کے قرضوں تلے دبے ملک کے یوم آزادی پر یہ ڈانسرز جس طرح ناچ رہے ہیں یہ اس قوم کی توہین ہے۔ اس پر کتنے اخراجات آئے ہوں گے پھر بعد میں شہبازشریف کشکول لے کر ملک کیلئے مانگنے نکل پڑیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1558932391720361986
ساتھی اینکر نے تنقید کی تو کامران خان سے بھی نہ رہا گیا اور کہا کہ کامران بھائی شہباز حکومت نے کچھ ہی روز قبل 61 رکنی کابینہ کے ساتھ ایک ریکارڈ بھی بنایا ہے۔ ان میں 14 لوگ ایسے تھے جن کیلئے کوئی وزارت یا محکمہ بھی دستیاب نہیں تھا۔ یا عیاشی تیرا ہی آسرا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1559118905414627328
یاد رہے کہ گزشتہ روز چودہ اگست کو ملک میں 75واں یوم آزادی منایا گیا اس موقع پر سرکاری سطح پر جو تقریب وفاقی حکومت نے منعقد کی اس میں نغموں اور گانوں پر رقص کیا گیا جسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی #Mujraa کے نام سے ٹرینڈ بھی ٹاپ میں دیکھا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2kkksbassshg.jpg