
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو سوشل میڈیا پر آئرن لیڈیز کا خطاب دیا جا رہا ہے۔ دونوں کی سیاسی و پارلیمانی جدوجہد کی بنیاد پر ان کام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد جنہوں نے کینسر جیسی موذی مرض کے باوجود اپنا کام جاری رکھا اور علالت کی شدت کے باوجود بھی کام کرتی ہوئی نظر آئیں انہیں اپنے کام کی بدولت بہت عزت دی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ صوبائی وزیر صحت میں 2020 کے آخر میں بھاری کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ موذی مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنی خدمات سر انجام دیتی رہی تھیں۔
یاسمین راشد نے اس وقت برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ دسمبر 2020 میں ان کا آپریشن ہوا تھا جب کہ مئی 2021 تک ان کی کیموتھراپی اور دیگر علاج جاری تھا۔
رکن پنجاب اسملی نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’ان کی 12 کیموتھراپیز ہونا تھیں جن میں سے مئی 2021 تک 11 مکمل ہو چکی تھیں'۔
سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی آفیشل اکاؤنٹ سے ان کیلئے تعریفی کلمات کے ساتھ انہیں آئرن لیڈی کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1513245720672940041
ان سے متعلق یہ بھی کہا گیا کہ وہ ایک بے مثال لیڈر ہیں۔ جبکہ میاں عمر جمیل نے کہا کہ سلام ہے اس ڈاکٹر یاسمین راشد کو جو کینسر کے باوجود لبرٹی میں ہونے والے پرامن احتجاج میں شرکت کر رہی ہیں۔ لاہور کی عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا انشاءاللہ عمران خان کے ساتھ کھڑیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1513259475880357890
دوسری جانب تحریک انصاف کی حکومت کے آخری روز اسمبلی اجلاس کے دوران شیریں مزاری نے جس دلیری کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے غیر ملکی سازش کو بے نقاب کیا اسے دیکھتے ہوئے ان کو بھی آئرن لیڈی کہا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1513266443046965249
سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رجیم چینج کی دھمکیاں امریکا کا طریقہ ہے، امریکا کی روایت رہی ہے جو ملک کمزور ہوگا وہ رجیم چینج کا مطالبہ کرے گا۔
شیریں مزاری نے کہا کہ پچھلے دنوں امریکی صدر بائیڈن نے ترکی کو دھمکی دی، امریکا نے دھمکی دی کہ پیوٹن کو ہٹاؤ روس میں رجیم چینج کرو۔
انہوں نے کہا کہ رولنگ کی کوئی وجہ ہوتی ہے، سپریم کورٹ کون ہوتی ہے کہنے والی ساڑھے دس بجے ملنا ہے، سازش ہوئی ہے تحریک عدم اعتماد کو مسترد ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ جوڈیشل کو ہے، سپریم کورٹ پارلیمان کوعدم اعتماد پرووٹنگ تک کی ہدایات دے رہی ہے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوسپریم کورٹ میں کیوں بلایاگیاتھا، سازشیں ایسے ہی نہیں ہوتی ہرچیزکا دوسری چیز سے کنکشن ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1513286638629277705