
انسداد دہشت گردی محکمہ(سی ٹی ڈی) کے ٹیرر فنانسنگ یونٹ کے افسر کو ہندوتاجر کے مبینہ اغوا میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر حیدرآباد سے ہندو تاجر ساگر کمار کے اغوا کےبعداغواکاروں نے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے، تاہم پولیس نے تفتیش کے بعد سی ٹی ڈی کے ٹیرر فنانسنگ یونٹ کے افسر انسپکٹر جاوید شیخ کو معاملے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
انسپکٹر جاوید شیخ کی گرفتاری کیلئے کراچی کے علاقےگارڈن ہیڈ کوارٹر کے قریب پولیس اور رینجرز کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کی، پولیس و رینجرز نے انسپکٹر جاوید کے علاوہ پولیس کانسٹیبل ارشاد اقبال اور جاوید علی کوبھی رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مغوی کی بازیابی اورتاوان کی رقم وصول کرنے کیلئے ساگر کمار کے بھائی آکاش کو کراچی کے علاقے گارڈن بلوایا، مغوی کی بازیابی کیلئے آکاش نے ملزمان کو 5 لاکھ روپے کی رقم دی تو ملزمان مشتعل ہوگئے، تاہم گارڈن ہیڈکوارٹر کی رینجرز اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتےہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مغوی ساگرکمار کو بازیاب کروالیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hindu-afsn.jpg