
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور دوست ممالک کے اتنا تعاون کریں گے کہ ان ڈالرز کی مدد سے ہم بیرونی ادائیگیاں بھی کرلیں گے اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم کرلیں گے۔
نجی چینل کے پروگرام شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ہمیں 21 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ 12ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ ہے، ان 33 ارب ڈالر کے علاوہ بھی ہمیں 15 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر چاہییں یہ سب کیسے ہوگا؟
https://twitter.com/x/status/1539729354716229632
اس سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے بڑے پُرامید انداز میں کہا کہ بالکل ہم کر کے دکھائیں گے۔ ہمارے دوست ممالک نے کہا ہے کہ وہ ری رول کر دیں گے۔ ہم پرائیویٹائزیشن پر بات کر رہے ہیں۔ ہم ملکی اثاثوں کو بیچ کر رقم اکٹھی کریں گے۔
انہوں نے کہا ورلڈ بینک اور ایشین بینک، ایشین انفرااسٹرکچر بینک سے ساڑھے 18 بلین ڈالر کے معاہدے پائپ لائن پر ہیں جو تقریباً منظور ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ 25 28 بلین ڈالر تو تیار ہیں۔ میرا نہیں خیال کہ یہ اتنا مشکل ہوگا۔