
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین سے متعلق کیس میں وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غیر جانبداری سے ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔
اے آر وائی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن سے منحرف اراکین کے معاملے پر جواب طلب کیا گیا تھا جس پر گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے جواب داخل کروانے کیلئے 30 روز کا وقت مانگا تھا، آج ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے اس معاملے پر وضاحتی بیان جاری کردیا گیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ادارہ منحرف اراکین کے معاملے پر ڈکلیریشن موصول ہونے کے 30 دن کے اندر کارروائی مکمل کرنے کا مجاز ہے، کمیشن کو 14 اپریل کو قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے20 ارکان کے ڈکلیریشن بھجوائے گئے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اسی طرح صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے 20 اپریل کو26 ارکان کے ڈکلیریشن بھجوائے گئے، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے ارکان کے معاملے پر 28 اپریل کو پہلی سماعت منعقد کی، صوبائی اسمبلی کے ارکان کے حوالے سے 6 مئی کی تاریخ دی جاچکی ہے۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن مکمل طور پر جانبدار ہوکر اپنی ذمہ داریاں نبھارہا ہے، اس کیس میں بھی آرٹیکل63 اے کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15ecpmuharifwazhaat.jpg