ہم داعش کو خوارج کیوں کہتے ہیں؟

Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)

بسم اللہ الرحمن الرحیم




ہم داعش کو خوارج کیوں کہتے ہیں؟

اس نوٹ میں ہم اپنی گفتگو کسی تفصیل میں جائے بغیر ٹو دی پوائنٹ رکھیں گے جس بھائی نے خوارج کے بارے تفصیل جاننی ہو اس کے لئے نیچے لنکس دئے گئے ہیں ان کا مطالعہ کر لے۔

سب سے پہلے تو سمجھنا ہو گا خوارج کسے کہتے ہیں؟

آج کل کچھ بھائی سمجھتے ہیں کہ خوارج شائد کوئی امریکی اتحادی ہوں گے یا کوئی طاغوتی جماعت ہو گی یا کوئی انتہائی لبرل سیکولر قسم کے لوگ ہوں گے جن کو دیکھتے ہی ہم پہچان جائیں گے کہ یہ خوارج ہیں۔ حالانکہ بات اس سے بالکل الٹ ہےخوارج بظاہر انتہائی زیادہ ایمان دار مخلص عبادت کرنے والے قیام و سجود کرنے والے اور عام مسلمانوں سے زیادہ قرآن پڑہنے والے ہوتے ہیں۔ لیکن احادیث کے مطابق ان کا قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ یعنی ان کا قرآن ان کی نمازیں ان کو کچھ فائدہ نہیں دیں گی۔

غور کرنے کی بات یہ ہے کہ یہ نشانیاں تو اک اچھے سچے مسلمان کو ظاہر کرتی ہیں تو کیوں پھر ان کو خوارج کہا جاتا ہے
تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ مسلمانوں کو ہی کافر مرتد کہنا شروع کر دیتے ہیں اور پھر ان سے قتال کرتے ہیں
کچھ نشانیوں کے مطابق خوارج وہ ہوتے ہیں جو کبیرہ گناہوں پر بھی تکفیر کرتے ہیں

کثیر اہل علم نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ مذہبِ خوارج (کبیرہ گناہوں کے مرتکب کی تکفیر کرنا) کی یہ صفت تمام ’خوارج‘ کے لیے جامع صفت نہیں ہے، نہ ہی یہ خروج کرنے کی واحد شرط ہے، بلکہ خوارج کے اندر وہ تمام شامل ہیں جو مسلمانوں کی ناحق تکفیر کرتے ہیں اور انکےخون کو حلال کرتے ہیں اگرچہ وہ کبائر کے مرتکب کے کفر کا عقیدہ نہ بھی رکھتے ہوں۔

ابن تیمیہؒ [الفتاوی] میں کہتے ہیں:
’’خوارج اپنے دین کو واجب التعظیم اور بلندتر سمجھتے ہیں: جماعت المسلمین میں سے نکل جاتےہیں، اور انکے خون اور اموال کا حلال کر لیتے ہیں ‘‘

اور فرمایا:
’’یہ اہل قبلہ کے خون کو حلال اس اعتقاد کے ساتھ کرتےہیں کہ یہ مرتدین ہیں اور یہ (اصلی) کفار( جو مرتدین نہیں ہیں )کے مقابلے میں اِن (اہل قبلہ) کے خون کو زیادہ حلال جانتے ہیں ‘‘

جیسے خوارج کے بڑے عہدِ علیؓ بن ابی طالب کے دور میں جمع ہوئے، اور قرآن کو حکم بنانے کا عہد لیا، حق کو طلب کرنے کی بات کی اور ظلم سے انکار کیا، ظالموں سے جہاد کرنے اور دنیا سے بےرغبتی پر یکجا ہوئے، نیکی کی دعوت اور برائی سےبچنے کی نصیحت کی، پھر اس کے بعد صحابہؓ کے خلاف قتال پر نکل کھڑے ہوئے۔

پس سب سے بڑی نشانی جس سے خوارج کی پہچان ہوتی ہے وہ یہی ہے کہ وہ بظاہر متقی دیندار نمازی ہونے کے باوجود مسلمانوں کو ہی مرتد کافر کہ کر ان سے قتال شروع کر دیتے ہیں۔

کیا یہ سب نشانیاں واقعی داعش میں موجود ہیں کہ ان کو خوارج کہا جائے؟

جی ہاں یہ سب نشانیاں داعش میں موجود ہیں یہاں ہم ثبوت کے ساتھ یہ ثابت کریں گے انشاءاللہ
داعش شامی جہادی گروپس جبھۃا لاسلامیہ اور جبھۃ النصرہ کو مرتد سمجھتی ہے۔
اس کے کچھ ثبوت یہ ہیں

1: پہلا ثبوت
داعش اپنے آفیشیل مجلہ دابق 6 میں احرارالشام( جبھۃ الاسلامیہ کا حصہ) کو مرتد کہ کر پکار تی ہے دیکھیں صفحہ نمبر26

1.png


2: دوسرا ثبوت

داعش نے البوکمال میں اعلان کیا کہ ہم مندرجہ ذیل گروپس کے افراد کے لئے توبہ کا دروازہ کھولتے ہیں
۱۔ جیش الحر گروپ
۳۔ جیس کو جبھۃ ااسلامیہ کہا جاتا ہے۔
۲۔جبھہ الجولانی (جبھۃ النصرہ)
۳۔نصیری سپاہی ( جو اہل سنت ہوں)

ان کی توبہ مندرجہ ذیل شرائط پر قبول ہو گی

1۔اپنے اوپر اقرار کرے شخص کہ وہ ارتداد پر تھا۔
2۔ شری دورہ کرے۔
3۔ ہمارے معسکرات کی طرف آئے اور پھر فرنٹ لائنس پر لڑے
4۔جو بھی معلومات اس کے پاس ہیں ہمیں دے۔
5۔ تمام اسلحہ تسلیم کروائے۔

پس توبہ کی سب سے پہلی شرط سے یہ ثابت ہے کہ یہ جبھۃ النصرہ اور جبھۃا لاسلامیہ کو مرتد سمجھتے ہیں۔ اصل عربی متن بمعہ ثبوت کے یہ ہے

2_small.png


3:تیسرا ثبوت

جیش المہاجرین کے امیر صلاح الدین الشیشانی جو کہ ابھی تک اس لڑائی میں غیر جانبدار تھے ان کو جبھۃ الاسلامیہ اور جبھۃ النصرہ نے داعش کی جانب بھیجا کہ اس وقت آپس کی لڑائی کا ٹائم نہیں مسلمان چاروں طرف سے پس رہے ہیں تو ہم صلح و فائر بند ی کی پیش کش کرتے ہیں صلاح الدین الشیشانی جو کہ امارتِ قوقاز کے سابقہ امیر ابو عثمان ؒ (ڈوکا عمروف)سے بیعت شدہ تھے ان کے بعد ان کی بیعت امیر ابو عثمان ؒ (ڈوکا عمروف)کے جانشین ابو محمد داغستانی سے ہے وہ داعش کے پاس الرقہ گئے لیکن داعش نے صاف جواب دیا کہ ان لوگوں سے صلح نہیں ہو سکتی وہ کفار ہیں۔

3_small.png


اس ملاقات کے بارے مکمل جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

http://www.chechensinsyria.com/?p=22885
http://justpaste.it/jmwa1

اس کے علاوہ اور بھی بہت سے ثبوت ہیں لیکن طوالت کے پیش نظر پیش نہیں کئے جارہے۔
داعش جن علاقوں پر ابھی قابض ہے یہ تقریبا سب شامی مجاہدین نے بشار نجس سے آزاد کروائے۔
یہ نقشہ دیکھیں کہ دولہ شروع شروع میں کن علاقوں پر قابض تھی . اس نقشہ میں بھی جن جن علاقوں پر داعش کا کنٹرول دکھایا گیا ہے ان میں سے بھی کچھ داعش نے شامی جہادی گروپس سے چھینے ہوئے ہیں ۔ اس سے پرانا بھی ایک نقشہ موجود تھا بد قسمتی سے وہ مل نہیں سکا۔

4_small.png


اس کے بعد یہ نقشہ دیکھیں جس میں آپ واضح دیکھ سکتے ہیں کہ داعش نے بشار سے علاقے چھیننے کی بجائے پہلے سے فتح شدہ جبھۃ النصرہ اور جبھۃ الاسلامیہ کے علاقوں پر قبضہ کرنا شروع کر دیا ۔ اور خوارج کی ایک اور نشانی پوری کر دی کہ کفار کو چھوڑ دیں گے اور مسلمانوں کو قتل کریں گے۔ ہم ان کوخوارج نہ کہیں تو کیا کہیں؟

5_small.png


اس نقشہ کا پہلے نقشے سے موازنہ کیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ داعش شام میں مسلمان جہادی گروپوں کا قتل عام کرنے کے بعد بشار سے بہت کم لڑی ہے جبکہ شامی جہادی گروپ علما کے فتوی کے مطابق صرف داعش کے حملوں کو روکتے ہیں ان پر جوابی حملے نہیں کر رہے اور اپنی توجہ کفار اصلی کی جانب رکھے ہوئے ہیں۔ لیکن ظاہری بات ہے جب ظلم حد سے بڑھ جائے تو اس کا علاج کرنا پڑتا ہے اگر داعش مسلمان جہادی گروپس کی تکفیر اور اس سے قتال سے باز نہ آئی تو پھر قوم عاد کی طرح قتل کرنے والی حدیث پر عمل کرنا پڑے گا۔
نبی کریم ﷺ نے خوارج کو قوم عاد کی طرح قتل کرنے کا حکم دیا۔ کیونکہ ان کا فساد سب سے بڑھ کر ہے۔

پس خوارج کی نشانیاں جماعت الدولہ کے اندر جمع ہو چکی ہیں علماء حق ان کو خوارج قرار دے چکے ہیں اور امرائے جہاد ان سے برات کا اعلان کر چکے ہیں۔ مسلمانوں کے خلاف ان کی کسی طور بھی مدد نہیں کی جا سکتی ورنہ وہ لوگ بھی انہی میں شمار ہوں گے۔


یہاں پر کچھ لوگ شامی جہادی گروپس پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ یہ سعودی ایجنٹ ہیں اور اسلام اور شریعت کے مخالف ہیں

اس پر شیخ زہران علوش یہ جواب دیتے ہیں۔ کہ یہ اگر سچے ہیں تو ثبوت پیش کریں ۔
ہم کسی کے ایجنٹ نہیں اور ہم شریعت کے سوا اور کچھ نہیں چاہتے

6_small.png


7_small.png

شیخ زہران علوش ایک اور جگہ اپنے ایک بیان میں یہ واضح کرتے ہیں کہ جمہوریت میرے قدموں تلے ہے شریعت اسلام ہی ہمارا نصب العین ہے۔

اور جبھۃ الاسلامیہ اور جبھۃ النصرہ نے یہ وضاحت بھی کی کہ داعش کے خلاف کفار کی کسی بھی قسم کی مدد حرام ہے ۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ ہم کفار کے ساتھ مل کر داعش سے لڑیں بلکہ یہ ممکن ہے کہ داعش سے مل کر کفار سے لڑا جائے۔

اور پھر اوپر سے داعش نے اپنے افعال کا جواز گھڑنے کے لئے یہ الزامات لگانے شروع کر دئے کہ شامی گروپس نے ہمارے بندوں کو قتل کیا اور بہنوں کی عزتوں کو پامال کیا ہے ۔ جب غیر جانبدار چیچن مجاہدین نے ان باتوں پر تحقیق کی تو یہ سفید جھوٹ نکلے۔
The Lie of: "Raping the Muhajirat"

MUSLIM SHISHANI ON ISLAMIC FRONT, ISIS, & RUMORS OF KIDNAPPED WOMEN


داعش کے ان الزامات کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کے محاذوں کے مجاہدین نے اس فتنے کا یہ حل نکالا کہ ایک غیر جانبدا ر شرعی عدالت تشکیل دی جائے جو تمام ثبوتوں کو دیکھتے ہوئے اپنا فیصلہ سنائے ۔ کیونکہ داعش کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھے جو وہ عدالت میں پیش کر کے سچے بنتے اس لئے یہ فیصلہ ماننے سے صاف انکار کر دیا

انہی کے بارے اللہ تعالی فرماتا ہے

اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو تم ان کے درمیان صلح کراؤ پھر اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے پر تعدی و زیادتی کرے تو تم سب ظلم وزیادتی کرنے والے سے لڑو۔ یہاں تک کہ وہ حکمِ الٰہی کی طرف لوٹ آئے پس اگر وہ لوٹ آئے تو پھر تم ان دونوں کے درمیان عدل و انصاف کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف کرو۔ بےشک اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ سورہ الحجرات 49

ایک اور جگہ اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں

کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے؟ یا یہ شک وشبہ میں پڑے ہوئے ہیں؟ یا انہیں اس بات کا ڈر ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول ان کی حق تلفی نہ کریں؟ بات یہ ہے کہ یہ لوگ خود ہی بڑے ظالم ہیں ایمان والوں کا قول تو یہ ہے کہ جب انہیں اس لئے بلایا جاتا ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان میں فیصلہ کردے تو وه کہتے ہیں کہ ہم نے سنا اور مان لیا۔ یہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں سور نور آئت نمبر 50-51

یہی وجہ کے وہ علما اور مجاہدین امرا جو کبھی الدولہ الدولہ کرتے نہیں تھکتے تھے آج وہی ان کے لئے خوارج کا فتوی جاری کر رہے ہیں اور یہ جاہل لوگ اپنی اصلاح کرنے کی بجائے انہی مجاہدین اور علما پر طعن و تشنیع کرتے ہوئے اپنی گمراہی میں اور بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔

چاہے یہ خوارج پورے شام و عراق پر ہی قابض کیوں نہ ہو جائیں ان کے عقیدے پر کبھی بھی جمع نہیں ہوا جاسکتا ۔ چاہے یہ خلافت سے بھی بڑا کوئی لیبل اپنےاوپر چسپاں کر لیں۔ حق پہچاننے کا معیار کتاب وسنت ہے نہ کہ علاقے یا نام۔

ماضی میں بھی خوارج کے پاس حکومتیں رہی ہیں اور وہ بڑے بڑے علاقوں پر قابض رہے ہیں لیکن آج ان کا کوئی نام و نشان نہیں

ماضی قریب میں خوارج کی مثال الجزائر کے خوارج تھے جن کے پاس اس داعش سے زیادہ علاقہ ان سے زیادہ سپاہی موجود تھے اور انہوں نے بھی خلافت کا اعلان کیا تھا۔لیکن آج ان کا نام و نشان نہیں

اگر کسی کا نام زندہ ہے تو وہ مسلمان سچے مجاہد ہی ہیں جو آجکل وہاں القاعدہ فی اسلامی مغرب کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

اس لئے میرے بھائی حق کا ساتھ دیں چاہے وہ تھوڑے ہی کیوں نہ ہوں۔ کسی کے نعروں اور سلوگن کے دھوکہ میں نہ آئیں۔
حدیث:
ان کے نعرے(slogans) اور ظاہری باتیں دوسرے لوگوں سے اچھی ہوں گی اور متاثر کن ہو ں گی۔
طبرانی۔ المعجم الاوسط۔ 186: 6، الرقم 6142
احادیث کے مطابق اس کا کوئی جہاد نہیں جس کے ہاتھ سے دوسرا مسلمان محفوظ نہیں ۔


اس لئے اپنے جہاد اور اعمال کے بارے اللہ تعالی سے ڈریں۔ خوارج کے بارے میں مزید تفصیل سے جاننے کے لئے ان لنکس پر کلک کریں۔


http://justpaste.it/iso1

http://justpaste.it/iso4

وضاحت:

یہاں یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ جیش الحر بہت سارے گروہوں کا مجموعہ ہے جو کسی ایک بندے کی کمانڈ میں نہیں ہے۔ ان گروہوں کے آپس کے نظریات بھی ایک جیسے نہیں ہیں، ان میں سے زیادہ تر گروہ بہت اچھے مجاہدین ہیں لیکن یہ ممکن ہے کہ کچھ افراد یا گروہ سیکولر نظریات اور فسادی اورارتداد پر بھی ہوں لیکن اس کا فیصلہ مجاہدینِ شام اور علمائے کرام کریں گے ۔کچھ بدعتی فاسق فاجر بھی ہو سکتے اور مرجیہ بھی لیکن اس بنیاد پر ان کی تکفیر نہیں ہوتی، یہ فیصلہ بھی اہل شام اور علمائے شام اور مجاہدینِ شام کے سپرد ہو گا جو فقہ الواقع کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔ یہ معاملہ تو کسی بھی جماعت کے ساتھ پیش آ سکتا ہے۔ اسی وجہ سے صرف نام کی وجہ سے ان سب پر ایک سا حکم نہیں لگتا ہے۔

اسی حوالے سے شیخ سفر الحوالی اپنے ایک مضمون ''منہج تعامل اہل قبلہ'' میں لکھتے ہیں:

اہل سنت کے ہاں یہ چیز بدعت شمار ہوتی ہے اور سلف سے اس پر شدید تنبیہ پائی جاتی ہے کہ لوگوں کی جانچ اس بنیاد پر ہو کہ ایک معیّن گروہ یا معیّن شخصیت کےساتھ کسی کی دوستی ہے، یا دشمنی؟ (یہاں شیخ مسلمانوں کے آپس کی اختلافی جماعتوں کی دوستی دشمنی کی بات کر رہے ہیں نہ کہ کفار سے دوستی دشمنی کی)(لوگوں کو پرکھنے کی کسوٹی یہ ہو کہ کون کس کا حمایتی ہے اور کون کس کا مخالف؟) دوستی اور دشمنی کی جائے گی حقیقتوں کو بنیاد بنا کر، نہ کہ دعووں کو؛ یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ کسی نے اپنے لیے کیا القاب اختیار کر رکھے ہیں یا لوگوں نے اس پر کیا لیبل لگا رکھے ہیں۔

یوں سمجھو، اِن کی جماعتِ صغریٰ میں اِن کی جماعتِ کبریٰ کی بابت پوری ایک راہنمائی ہے: جس طرح نماز کے معاملہ میں اِن پر واجب ہے کہ خود تو اِن کی نماز نبی اور خلفائے راشدین ہی کے طریقے پر اور ایک متبع سنت امام کے پیچھے ہو، تاہم اگر کوئی منافق یا کوئی بدعمل شخص بھی اِن کی مسجد میں آ جاتا ہے اور اِن کے ساتھ شامل ہو کر نماز پڑھنے کا خواہشمند ہے تو یہ اُس کو روکیں نہیں… اسی طرح (وسیع تر زندگی میں) یہ واجب ہے کہ اِن کی اپنی جتھہ بندی تو سنت پر ہی ہو، اور سنت بھی اپنے وسیع اور عمیق مفہوم کے ساتھ، مگر یہ اس بات میں مانع نہ ہو کہ کسی بدعت یا کسی گناہ میں گرفتار لوگ بھی اِن کے ساتھ مل کر اسلام کی نصرت کریں؛ اور اسلام دشمنوں کے خلاف صف آرا ہونے کےاِس مبارک عمل میں اِن کے ہمرکاب ہوں۔ہاں یہ ایسے لوگوں کو راہِ راست پر لانے کےلیے کوشاں بھی ہوں، جس یہ بات اس سے کہیں بہتر ہے کہ وہ (اہل بدعت یا اہل معصیت) اپنی مسجد اور امام ہی اِن (اہل سنت) سے الگ کر لیں اور پھر اِن دونوں مسجدوں کے آپس میں ہی ٹھن جائے اور لڑائی بھڑائی کا عمل جاری ہوجائے۔

شیخ سفر الحوالی ایک اور جگہ لکھتے ہیں:

امت کے کھلے دشمن کے خلاف اہل سنت کی ہمہ جہتی جنگ میں امت کے ہر طبقے، کو ساتھ چلایا جاتا ہے، جن میں ایسے مسلمان بھی بڑی تعداد میں آئیں گے جن کی زندگی شریعت کی بعض واضح خلاف ورزیوں سے آلودہ ہے یا جن کے عقیدے میں ایک درجے کی خرابی ہے۔یہ شرط نہیں لگائی جائے گی کہ پہلے وہ شریعت کی اُن خلاف ورزیوں کو اپنی زندگی سے باہر کریں یا اپنے عقیدے کی خرابیوں کو دور کریں اور اس کے بعدکافر کے خلاف ہمارے اِس قتال یا منافق کے خلاف ہماری اِس سماجی مزاحمت میں شریک ہوں؛ البتہ جب تک ان کے اعمال اور حلیے باشرع نہیں ہوتے اور ان سے عقیدے کی خرابیاں دور نہیں ہوتیں تب تک کافر ہمارے ساتھ جو کرتا ہے کرتا رہے!!! تب تک صلیبی، کمیونسٹ، سیکولر، لبرل ہماری بستیوں کو تاراج، ہماری عصمتوں کو پامال اور ہمارے معاشروں کو مسخ کرنے کا مشن جس قدر پورا کر سکتا ہے اور اس میں جس قدر آگے بڑھ سکتا ہے بڑھ لے؟؟؟یہ درست ہے کہ اِس عمل کے دوران ہم نہایت حکمت اور دانائی سے کام لیتے ہوئےان کو سنت اور اطاعت کی راہ پر لانے کی بھی کوشش کریں گے؛ بلکہ خود اِس عمل کی برکت سے ان کی زندگی میں نہایت اعلیٰ تبدیلیاں برپا ہوتی چلی جائیں گی (ان شاءاللہ)۔۔تاہم کفر کو گزند پہنچانے کی یہ سعادت لینے سے ہم انہیں ان کی اِس گناہگاری کی حالت میں بھی کسی صورت نہ روکیں گے (بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کریں گے)؛اور ان میں کسی بھی عمل کی کمزوری یا عقیدے کی خرابی کو اِس فرض کی ادائیگی سے پیچھے رہنے کی ’’دلیل‘‘ نہیں بنائیں گے۔

کس فقیہ نے کہا ہے کہ ایک آدمی جب تک کچھ گناہوں میں ملوث ہے تب تک اس کے حق میں دین کے بعض فرائض ادا کرنا منع ہے۔ جو فرض ہے وہ فرض ہے؛ نیکوکار پر بھی اور گناہگار پر بھی۔ اور جب تک شرک نہ ہو، دونوں کا عمل اللہ قبول کرتا ہے۔ خود یہ حضرات سوچ لیں؛ایک آدمی کے ڈاڑھی نہ رکھنے یا ایک عورت کے سر نہ ڈھانپنے کو مثلاً اگر یہ گناہ سمجھتے ہیں تو کیا یہ ایک بےڈاڑھی مرد یا ایک بےپرد عورت کو ’’نماز‘‘ پڑھنے سے روکیں گے؟ یا ’’نماز‘‘ پڑھنے سے اُس کی حوصلہ شکنی کریں گے؟ کہ منہ پر ڈاڑھی ہے نہیں اور نماز پڑھنے میں لگے ہو!!! وہاں یہ خود کہیں گے کہ بھئی وہ گناہ اپنی جگہ مگر نماز کا فرض اپنی جگہ۔ تو پھر ’’جہاد‘‘ کا فرض اپنی جگہ کیوں نہیں؟ ایک گناہ کے باعث ’’نماز‘‘ سے نہیں روکا جائے گا، اپنے مدرسہ کو ’’چندہ‘‘ دینے سے نہیں روکا جائے گا، لیکن ’’جہاد‘‘ سے روکا جائے گا! سبحان اللہ!!!

خود شیخ ابو مصعب الزرقاوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:

میں ہر اس بدعتی کے ساتھ مل کر جھاد کرتاہوں کہ جب تک وہ نواقص کا ارتکاب نہ کرے ۔ ہاں جو کسی نواقض کا ارتکاب کرے میں اس کےساتھ نہیں لڑوں گا نہ ہی اس کےجھنڈے تلے لڑوں گا ۔۔ ہاں مگر یہ بات مجھےاس سےنہیں روکےگی کہ میں اسے دعوت دوں محبت کے ساتھ اور اس امیدکے ساتھ کہ وہ اسلام سنت اور اس کی رہنمائی کی جانب واپس لوٹ آئے ۔۔۔ اور میں اس پر کبھی بھی تلوار نھیں اٹھاوں گا جب تک کہ ہم ایک ہی دشمن سے لڑ رہے ہوں ۔

____________________small.jpg


پھر آگے فرماتے ہیں:

جہاں تک خصوصی طور پر اہل سنت کا تعلق ہے اور عمومی طور پرمسلمانوں کا، تو پھر ہم ان کے ساتھ سوائے اچھائی کے اور کسی چیز کے ساتھ منسلک نہیں ہوتے اور فلوجہ (کی جنگ) کے ایام میں، ہم ان لوگوں کے ساتھ تعلق میں تھے جو ہم سے کافی مسائل میں مخالفت رکھتے ہیں، اس کی ایک مثال فلوجہ کی مجلسِ شوری المجاہدین تھی، جس میں وہ ارکان بھی شامل تھے جو صوفی تھے، اس چیز نے اس بات کو ہم سے مانع نہ کیا کہ ہم ان کےساتھ مل کر صلیبیوں کے خلاف لڑیں۔
1427 ھ الفرقان میڈیا

________________small.jpg


اور پھر شیخ عبداللہ عزام رحمۃ اللہ علیہ اس بارے فرماتے ہیں:

جہاد چاہے فاسق وفاجر کے ساتھ مل کر کرنا پڑے ایسا واجب ہے اس سے منہ نہیں موڑا جا سکتا۔ یہی ایک اہل سنت والجماعت کا طریقہ کار ہے کہ جہاد ہرنیک وفاجر کے ساتھ مل کر کیا جاتا ہے۔ کیونکہ بعض اوقات اللہ اپنے دین کی مدد فاسق وفاجر لوگوں اور بداخلاق قوموں سے بھی کرواتا ہے۔ یہی اس امت کے بہترین لوگوں کا ہمیشہ سے طریقہ کار رہا ہے۔ اور یہی آج ہر مکلف پر واجب ہے۔ اس سلسلے کی دوسری بات یہ ہےکہ امرائے جہاد سے جنگ نہ کی جائے۔ چاہےوہ فاسق و فاجر ہی کیوں نہ ہوں اور نہ ہی اسلامی کیمپ کی طرف سے لڑنے والی فوجوں سےبھڑا جائے۔ چاہے ان میں کتنا ہی فسق و فجور پایا جائے۔ یہ خوارج کے ایک گروہ ''حروریہ'' کا مسلک ہے،اسی طرح جوکم علمی کی وجہ سے فاسدانہ زہد کا رویہ اختیارکریں جہاد میں ان کا ساتھ بھی اسی طرح دیا جائے گا اور اگر کم علم اور جاہل زہاد اپنے فاسدانہ زہد کے ساتھ جہاد میں اتر آئیں تو ان کا بھی پورا ساتھ دیا جائے گا۔

_________small.jpg


پس ہم نے آپ لوگوں تک شیوخ جہاد کا واضح واضح موقف پہنچا دیا ہے ۔ اللہ تعالی ہم سب کو راہ حق پر چلنے اور مرجئہ اور خوارج کے مذہب سے بچا کر اہل سنت والجماعت کے مذہب پر گامزن رکھے آمین

والسلام
دعاؤں کا طالب
مجاہد جبھۃ النصرہ (القاعدہ فی بلاد الشام)

 
Last edited by a moderator:

Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)
کیوں کے اب خلافت کی جنگ ایک دیہاتی آدمی اور ایک بغدادی عالم کے درمیان ہے تو دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتا ہے
کون بنے گا خلیفہ
 

Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)
احادیث کے مطابق اس کا کوئی جہاد نہیں جس کے ہاتھ سے دوسرا مسلمان محفوظ نہیں


 

Mechanical Monster

Senator (1k+ posts)
یعنی جو پیش گوئی کی گئی تھی وہ سچ نکلی کہ تکفیری گروپ آپس میں لڑ کر ختم ہوں گے
 

TONIC

Chief Minister (5k+ posts)
ISIS is just a terrorist organisation and all muslim countries should unite to fight them irrespective of their sects rather then asking outsiders to fight them.
 

ambroxo

Minister (2k+ posts)
حد ہو گئی یار :angry_smile: کتنی دیر ہو گئی دھاگے کو اور ابھی تک گالم غلوچ کا کوئی نام و نشان ہی نہیں ؟
یارو کوئی مسالہ ڈالو - بے چارے نے کتنی محنت سے یہ دھاگہ تخلیق کیا ہے

آؤ شاباش سارے آؤ ، ڈانگ سوٹے والے ، سبز نیلے پیلے کرتوں والے ، کالے چغوں والے ، خنجر زنجیر والے ، سب اپنے اپنے حصے کا گالم گلوچ کرو دھاگے میں

 

Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)
حد ہو گئی یار :angry_smile: کتنی دیر ہو گئی دھاگے کو اور ابھی تک گالم غلوچ کا کوئی نام و نشان ہی نہیں ؟
یارو کوئی مسالہ ڈالو - بے چارے نے کتنی محنت سے یہ دھاگہ تخلیق کیا ہے

آؤ شاباش سارے آؤ ، ڈانگ سوٹے والے ، سبز نیلے پیلے کرتوں والے ، کالے چغوں والے ، خنجر زنجیر والے ، سب اپنے اپنے حصے کا گالم گلوچ کرو دھاگے میں


گالم گلوچ کرنے والے سلا دئیے (بین ) گۓ ہیں .
میں نے تو کوئی محنت نہیں کی بس انٹر نیٹ پر طالبان کی نیوز ڈھونڈ رہا تھا تو یہ خوارج کا فتویٰ مل گیا
 

ambroxo

Minister (2k+ posts)

گالم گلوچ کرنے والے سلا دئیے (بین ) گۓ ہیں .
میں نے تو کوئی محنت نہیں کی بس انٹر نیٹ پر طالبان کی نیوز ڈھونڈ رہا تھا تو یہ خوارج کا فتویٰ مل گیا

میں نے کہا تھا مجھے کردی فوج میں بھرتی کروا دو


پہلے تو یہ کہ کون سے طالبان کو انٹرنیٹ پر ڈھونڈتے رہتے ہو ؟ یہ تو کئی گروہ ہیں
اور پھر
انٹرنیٹ پر جو بھی طالبان کے بارے ملے گا وہ کچھ نہیں ہو گا جو وہ اصل میں ہیں، وہ زید حامد کی طرح سچ جھوٹ کی آمیزش ہو گی​

 

AbuDujana

Banned
کیوں کے اب خلافت کی جنگ ایک دیہاتی آدمی اور ایک بغدادی عالم کے درمیان ہے تو دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتا ہے
کون بنے گا خلیفہ

Janab yeh dayhati admi wali baat ka koi proof ?

Zahran alloush ko jantay bhi hoo ya avain hawai firing shuro ki hui.
 

Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)
میں نے کہا تھا مجھے کردی فوج میں بھرتی کروا دو


پہلے تو یہ کہ کون سے طالبان کو انٹرنیٹ پر ڈھونڈتے رہتے ہو ؟ یہ تو کئی گروہ ہیں
اور پھر
انٹرنیٹ پر جو بھی طالبان کے بارے ملے گا وہ کچھ نہیں ہو گا جو وہ اصل میں ہیں، وہ زید حامد کی طرح سچ جھوٹ کی آمیزش ہو گی​

ٹویٹر پر ٹھیک ٹھاک خبریں مل جاتی ہیں
#افغانستان
:افغانستان کے صوبہ بدخشان میں طالبان کے
#آپریشن
عزم میں بڑی کامیابی آج مجاہدین کے ہاتھوں دو ہیل کاپٹر تباہ ہوئے
CDh0fyLUIAAwUWA.jpg


طالبان: أسقطنا مروحيتين هجوميتين للعدو في مديرية جرم (ولاية بدخشان)
#أفغانستان
#طالبان
#العزم


CDdJeOzVIAAsN-M.jpg


Open 21 barracks and seize 4 armoured cars and weapons and کثیره, and killed and wounded tens of المرتدین and capturing 35 per ولایه #کندوز.

امریکی فوج کے جانے کے بعد افغانستان بھی عراق بننے والا ہے

پکتیا میں ان افغان فوجی
#طالبان
کو تسلیم ھو گئے..
#عزم_عملیات

CDhIntwVIAAvB-j.jpg




#طالبان
نے گرائے گئے دوسرے ہیلی کاپٹر کی تصویر بھی جاری کردی
#جرم
#بدخشاں
#عزم_عملیات


CDhO10AUEAETVgp.jpg


Just Twitter
 

Freedomlover

Minister (2k+ posts)
دولاتہ اسلامیہ والوں کو خوارج اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے کفر، ظلم اور جبر کے سرخیل امریکہ کوجو ایک اسلامی ملک پر قابض تھا کو ذلیل و رسوا کر کے عراق چھوڑنے پر مجبور کر دیا.اور اب اس کے کٹ پتلیوں سے عراق کو آزاد کرنے کے مشن پر کاربینڈ ہیں انہوں نےشام میں سعودیہ،قطر،ترکی اور امریکہ کی سرپرستی میں جاری سرکاری جہاد میں حصہ لینے سے انکار کر دیا. اور یہ مذکورہ گروہ جو یہ سرکاری سرپرستی والے جہاد میں مشغول ہیں ان لوگوں نے جہاد کو بدنام کیا ہے یہ امریکہ کے زیر اثر سرکاری جہاد کو ہی حق قرار دے رہے ہیں اور دوسروں کو خوارج. یہ خوارج کا فتویٰ تو کسی کے سر تھونپ سکتے ہیں دوسری بات ان نام نہاد علما سو کی جو کہ اصل میں بکاؤ مال ہیں ان کے بارے میں کئی احادیث میں ذکر ہے اور ان کے فتنے سے بچنے کی تاکید فرمائی گئی ہے ان علما سو کو قیامت کی ایک نشانی کہا گیا ہے ان کے بارے میں حضور نبی کریمpbuh نے فرمایا ہے کہ قیامت سے پہلے علما سوکی کثرت ہوگی وہ حق کا ساتھ نہیں دیں گے
 

Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)
دولاتہ اسلامیہ والوں کو خوارج اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے کفر، ظلم اور جبر کے سرخیل امریکہ کوجو ایک اسلامی ملک پر قابض تھا کو ذلیل و رسوا کر کے عراق چھوڑنے پر مجبور کر دیا.اور اب اس کے کٹ پتلیوں سے عراق کو آزاد کرنے کے مشن پر کاربینڈ ہیں انہوں نےشام میں سعودیہ،قطر،ترکی اور امریکہ کی سرپرستی میں جاری سرکاری جہاد میں حصہ لینے سے انکار کر دیا. اور یہ مذکورہ گروہ جو یہ سرکاری سرپرستی والے جہاد میں مشغول ہیں ان لوگوں نے جہاد کو بدنام کیا ہے یہ امریکہ کے زیر اثر سرکاری جہاد کو ہی حق قرار دے رہے ہیں اور دوسروں کو خوارج. یہ خوارج کا فتویٰ تو کسی کے سر تھونپ سکتے ہیں دوسری بات ان نام نہاد علما سو کی جو کہ اصل میں بکاؤ مال ہیں ان کے بارے میں کئی احادیث میں ذکر ہے اور ان کے فتنے سے بچنے کی تاکید فرمائی گئی ہے ان علما سو کو قیامت کی ایک نشانی کہا گیا ہے ان کے بارے میں حضور نبی کریمpbuh نے فرمایا ہے کہ قیامت سے پہلے علما سوکی کثرت ہوگی وہ حق کا ساتھ نہیں دیں گے

وہ تو ٹھیک ہے لیکن اس فتویٰ کا جواب دو اور خصوصی طور پر جو حدیث آخر میں ہے
بغدادی ملا عمر کی بیت کیوں نہیں کرتا
 

Freedomlover

Minister (2k+ posts)
ٹویٹر پر ٹھیک ٹھاک خبریں مل جاتی ہیں
#افغانستان
:افغانستان کے صوبہ بدخشان میں طالبان کے
#آپریشن
عزم میں بڑی کامیابی آج مجاہدین کے ہاتھوں دو ہیل کاپٹر تباہ ہوئے
CDh0fyLUIAAwUWA.jpg


طالبان: أسقطنا مروحيتين هجوميتين للعدو في مديرية جرم (ولاية بدخشان)
#أفغانستان#طالبان#العزم


CDdJeOzVIAAsN-M.jpg


Open 21 barracks and seize 4 armoured cars and weapons and کثیره, and killed and wounded tens of المرتدین and capturing 35 per ولایه #کندوز.

امریکی فوج کے جانے کے بعد افغانستان بھی عراق بننے والا ہے

پکتیا میں ان افغان فوجی
#طالبان
کو تسلیم ھو گئے..
#عزم_عملیات

CDhIntwVIAAvB-j.jpg




#طالبان
نے گرائے گئے دوسرے ہیلی کاپٹر کی تصویر بھی جاری کردی
#جرم#بدخشاں#عزم_عملیات


CDhO10AUEAETVgp.jpg


Just Twitter

جی ہاں ٹویٹر پر اچھی خبریں مل جاتی ہیں کیوں کے یہ پوری طرح دجالی میڈیا سے منظور شدہ خبریں نہیں ہوتی اس لیے تو مغرب کے دوغلے آزادی اظہار رایے والے جھوٹے علم بردار روزانہ دس ہزار ٹویٹر اکاونٹ جو دولہ اسلامیہ سے ہمدردی رکھنے والوں کی ہوتی ہیں ڈیلیٹ کی جاتی ہیں ہیں
 

Freedomlover

Minister (2k+ posts)

وہ تو ٹھیک ہے لیکن اس فتویٰ کا جواب دو اور خصوصی طور پر جو حدیث آخر میں ہے
بغدادی ملا عمر کی بیت کیوں نہیں کرتا

یہ کوئی فتویٰ نہیں بلکہ اپنے منہمیاں مٹھو والی بات ہے ملا امر مسلمانوں کے خلیفہ نہیں ہیں اور نہ انہوں نے ایسا کوئی دعوا کیا ہے وہ صرف ایک علاقے یا ملک کے جس کو اسلامی اصطلاح میں امارات کہا جاتا ہے اس کے امیر ہیں
 

Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)

یہ کوئی فتویٰ نہیں بلکہ اپنے منہمیاں مٹھو والی بات ہے ملا امر مسلمانوں کے خلیفہ نہیں ہیں اور نہ انہوں نے ایسا کوئی دعوا کیا ہے وہ صرف ایک علاقے یا ملک کے جس کو اسلامی اصطلاح میں امارات کہا جاتا ہے اس کے امیر ہیں

تو ملا عمر بغدادی کی بیت کیوں نہیں کرتا اور بغدادی کے لوگوں کو کیوں مار رہا ہے
افغان تو بغدادی کے استاد کے بھی استاد ہیں تو بغدادی کیوں انھیں اپنا استاد نہیں مانتا
خوارج کی تعریف کی رو سے تو بغدادی ہی خوارج بنتا ہے جو ایک ہی نقطے کے لوگوں کو تقسیم کر رہا ہے
 

Back
Top