
بیرون ملک مقیم پاکستانی عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سراپا احتجاج بن گئے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں بھکاری حکمران قبول نہیں ہیں۔
مائیکروبلا گنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر صحافی صدیق جان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانی احتجاج کرتے دکھائی دے رہے تھے۔
انہی مظاہرین میں شامل ایک خاتون خبررساں ادارے کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور زاروقطار رونے لگی اور بولی ہم اپنے ملک اور عمران خان کیلئے یہاں پر آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہ تو خود بھکاری ہیں اور نہ ہی بھکاریوں کو حکمران تسلیم کرسکتے ہیں، وہ لوگ جو خود بھی بھکاری ہیں اور ہمیں بھی بھکاری بنانا چاہتے ہیں، یہ کیسے لوگ ہیں جو اربوں کے مالک ہیں اور ہمیں بھکاری کہتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1513142458812612616
خاتون نے روتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہمیں عمران خان واپس چاہیے ہمیں یہ لوگ نہیں چاہیے۔
روتے روتے خاتون شدید غصے میں بولیں کہ یہ ڈیزل ہمارے ملک کا صدر بنے گا؟ ہمیں پوری دنیا میں شرم آئے گی یہ بتاتے ہوئے کہ ڈیزل ہمارا صدر ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2overseaswomencry.jpg
Last edited: