
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بیان مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں جاری کیا،اس ٹویٹ میں انہوں نے وزیرریلوے کی جانب سے ریلوے کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرنے سے متعلق خبر کے تراشے بھی شیئر کیے۔
https://twitter.com/x/status/1534109744469659648
مریم نواز شریف نے کہا کہ مشکلات ہیں،بلاشبہ ہیں مگر عوام کی تکلیف کا احساس بھی ہے اور ہم وعوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1534197885440765952
واضح رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلوے کے کرایوں میں اضافے کی تجویز سامنے آئی تھی جسے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مسترد کردی تھی۔