
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میچ میں جیت ہار ہوتی ہے، کیچز ڈراپ ہوئے اس وجہ سے ٹیم کی پوزیشن کمزور ہوئی۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میچ میں بیٹنگ کا ردھم نہیں بنا، ہمارے بیٹرز کو چاہیے کہ وہ اسپنرز کو اچھے طریقے سے کھیلیں، انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی، ٹیم کو پیغام ہے اسی طرح اچھی کرکٹ کھیلتے رہیں، بڑے میچ جیتیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ فائنل تک پہنچ گئے بڑی بات ہے، فینز اس ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں، بڑی مشکل سے یہ ٹیم ملی ہے۔ جب چھ
گیندوں پر اڑتیس رنز رہ گئے تھے تب لگا کہ میچ ہاتھ سے نکل چکا ہے۔
رمیز راجہ نے ایک بھارتی صحافی کے سوال پر کہا کہ ہمارے ہارنے پر آپ لوگ تو بہت خوش ہوں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سارو گنگولی سے کرکٹ سے متعلق میری کوئی بات نہیں ہوئی۔
دوسری جانب پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ کیچ پکڑنے سے میچ جیتے جاتے ہیں وہ اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1569035324923445248
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاداب نے کہا کہ کیچز ون میچز، میں شکست کی ذمہ داری لیتاہوں۔ نسیم شاہ،حارث روف اور محمد نوازنے شانداربالنگ کی۔ محمد رضوان نے جیت کے لیے اچھی کوشش کی۔پوری ٹیم نےاچھی کوشش کی۔ انہوں نے سری لنکن ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔
Last edited by a moderator: