ہمارے خلاف گواہی کیوں دی، اغواء کے بعد نوجوان پر تشدد

3lahorowaghwahatshsjhdd.png


لاہور میں نوجوان کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان نے مخالف گواہی دینے پر نوجوان کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں 4 ملزمان نے علی نامی نوجوان کو اغوا کرکے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

مغوی علی کے مطابق ملزمان کٹنگ کروانے کے بہانے آئے اور مجھے اغوا کرکے لے گئے، ملزما ن نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے مجھ پر تشدد کیا اور میری ویڈیو ریکارڈ کی۔

مغوی نوجوان نے کہا ہے کہ ملزمان نے ایک مقدمے میں اپنے مخالف گواہی دینے پر مشتعل ہوکر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔


شاہدرہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی واقعہ میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے نا صرف مقدمہ درج کرلیا ہے بلکہ اسلحہ برآمد کرکے تفتیش بھی شروع کردی ہے، گرفتار ملزمان میں یاسین، علی عمران، ابوبکر اور حسن نائی شامل ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق لاہور پولیس کی بروقت کارروائی پر اے ایس پی شاہدرہ سید احسان شاہ نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
 
Sponsored Link