
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کل بروز اتوار ہونے جا رہے ہیں، یہ انتخابات فیصلہ کریں گے کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر برقرار رہیں گے یا پھر انہیں رخصت ہونا پڑے گا۔
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اور پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کا ساتھ دے رہی ہیں جبکہ مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کی سپورٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔
ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی تمام تر انتظامات کر لیے گئے ہیں۔
اب انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ، ریاستی مشینری، متعصب الیکشن کمیشن، مسٹر ایکس اور مسٹر وائی سے مقابلہ ہو گا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر مزید لکھا کہ میری ٹیم کو اس کو نگاہوں کے سامنے رکھنا ہو گا۔
انہوں نے اس کے ساتھ تھیوڈور روزویلٹ کا قول شیئر کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1548155486721019904
تھیوڈور اپنے اس قول میں کہتا ہے کہ کوئی بھی کوشش غلطی اور کوتاہی کے بغیر نہیں ہوتی، لیکن اصل کام وہ ہے جو جوش وخروش، بڑی عقیدت ساتھ اپنے حصے کا کام کرتا ہے اور اپنے آپ کو ایک عظیم مقصد میں خرچ کرتا ہے۔
روزویلٹ مزید کہتا ہے کہ یہ بات جان لینی چاہیے کہ آخرکار کامیاب وہی ہے جو بہترین طریقے سے کوشش کرتا ہے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کامیاب کون ہوتا ہے مگر بڑی ہمت دکھانے والا اگر ناکام بھی ہو جائے تو وہ ڈرپوکوں فاتح لوگوں میں شمار ہوتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-election-xy.jpg