
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بلاول بھٹوزرداری نے عمران خان پر تنقیدی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کسی پر الزام لگانے والا جھوٹا آدمی خود سب سے بڑا چور نکلا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی انتخابات جیتنے کے بعد کراچی کے علاقے ملیر کا دورہ کیا اور کارکنان سے خطاب کیا، اس موقع پر بلاول بھٹو نے کارکنان کو مبارکباد دیتےہوئے کہا کہ ملیر کے جوانوں نےایک بار پھر پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے،ان جیالوں نے ہر دورے کے فرعونوں اور آمروں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا اور ثابت کیا کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا اور آج بھی بھٹو زندہ ہے۔
بلاول بھٹوز رداری نے سیاسی مخالف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم آگے جاکر اس کٹھ پتلی کو شکست دیں گے، پہلے کا سیلکٹڈ اب دوبارہ سیلکٹڈ ہونے کی جدوجہد کررہا ہے، یہ اب مانتا ہے کہ اس کے ہاتھ میں کوئی اختیار نہیں تھا، اگر اختیار نہیں تھا تو استعفیٰ دینا چاہیے تھا ، اس کی پوری کی پوری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے، چار سال ملک کے عوام نے شدید نقصان بھگتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی سیاست نفرت پر مبنی ہےجبکہ پیپلزپارٹی کی سیاست محبت کی سیاست ہے،ہم عمران جیسے سیاستدانوں کو ہمیشہ کیلئے ریٹائر منٹ پر بھیجیں گے، یہ وقت ہے کہ عمران خان سیاست چھوڑ کر بنی گالہ میں مزےکریں، آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ پاکستانی نوجوان ملک کی قیادت کیلئے تیار ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15bilawlahjooottta.jpg