
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے لیگی کارکن صابر محمود ہاشمی کی رہائی کے لیے ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ کو وکیل مقرر کر دیا۔
گرفتار لیگی کارکن وسوشل میڈیا ایکٹوسٹ صابر محمود ہاشمی پر وزیرِ اعظم عمران خان اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے اور غیر اخلاقی ٹرینڈ چلانے کا الزام ہے اور اسی الزام میں اسے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کر رکھا ہے۔
مریم نواز نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ گرفتار صابر محمود ہاشمی کی رہائی کیلئے ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ مقدمہ لڑیں گے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ مذکورہ وکیل پہلے بھی اسیر لیگی کارکنوں کی رہائی میں مؤثر کردار ادا کر چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1493633476691922945
مریم نواز نے وکیل کی جانب سے صابر محمود ہاشمی کا مقدمہ پوری قوت کے ساتھ لڑنے کا عندیہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صابر ہاشمی کو گرفتار کیا تھا۔
صابر ہاشمی کو وزیرِ اعظم عمران خان اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی اور نازیبا ٹرینڈ چلانے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam-nawaz.jpg