
کراچی میں پولیس نے اپنے ہی گھر میں 17 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات کی جھوٹی اطلا ع دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں واقع ایک گھر میں 17 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کی گتھی سلجھ گئی، تھانہ ملیر سٹی پولیس نے 24گھنٹے سے بھی کم وقت میں پورے معاملے کو سمجھتے ہوئے گھر کے مالک کو ہی گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق رضا عباس عرف سکندر نامی شخص نے15 مددگار پر فون کرکے اپنے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی اطلاع دی اور کہا کہ ڈکیتی کے دوران ملزمان 17 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔
View attachment 7037
پولیس نے ابتدائی تفتیش میں ہی پتا چلا لیا کہ رضا عباس جھوٹ بول رہا ہے اور اس کے گھر میں کسی بھی قسم کی ڈکیتی کی واردات نہیں ہوئی، شک گہرا ہونے پر پولیس نے رضا عباس کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی تو اس نے جھوٹی اطلاع دینے کا اعتراف بھی کرلیا۔
پولیس نے رضا عباس سے 12 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے جبکہ بقیہ 5 لاکھ سے متعلق رضا عباس نے انکشاف کیا کہ اس نے قرض اتارنے میں استعمال کرلیے ہیں۔
پولیس نے ملزم رضا عباس عرف سکندر کے خلاف دھوکہ دہی، جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کرنا بھی شروع کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/karachi-thief-dk.jpg