
گوجرانوالہ:شہری نے سڑک سے ملنے والے لاکھوں روپے پولیس کو دے دیئے
گوجرانوالہ کے شہری عدیل اشرف نے ایمانداری کی عمدہ مثال قائم کردی،عدیل اشرف کوسڑک کے کنارے سے 30 لاکھ روپے کی رقم ملی وہ چاہتا تو اتنی بڑی رقم کو ہڑپ سکتا تھا اور زندگی اچھی طرح گزار لیتا لیکن عدیل کے مضبوط ایمان نے اسے بے ایمانی سے محفوط رکھا۔
شہری عدیل اشرف نے سڑک کنارے سے ملنے والی رقم پولیس کے حوالے کر دی،اس حوالے سے جب عدیل اشرف سے بات کی گئی تو اس نے بتایا کہ سڑک کنارے پلاسٹک بیگ ملا جس میں 30 لاکھ روپے تھے، میں نے وہ بیگ پولیس کے حوالے کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1461035356472680448
سی پی او گوجرانوالہ سید حماد عابد کی جانب سے ایمانداری پر عدیل اشرف کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا، سی پی او کیپٹن ریٹائرڈ حماد عابد نے رقم بحفاظت اس کے مالک تک پہنچانے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہا کیا اور کہا کہ عدیل اشرف جیسے لوگوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ معاشرے میں اب بھی ایسے ایماندار لوگ موجود ہیں۔
سی پی او گوجرنوالہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عدیل اشرف کو سرٹیفکیٹ دینے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے خراج تحسین پیش کیا گیا، صارفین کی جانب سے بھی عدیل کو بہترین اور ایماندار انسان قرار دیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/police-cash.jpg