
تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان اور گلوکار جواد احمد کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ۔۔ عمران خان کو منافق کہنے پر فیاض الحسن چوہان کے جواد احمد پر طنزیہ وار
فیاض الحسن چوہان نے ایک ٹویٹ کیا کہ کسی کی گندی ویڈیوز کون بنا سکتا ہے۔۔: جو۔۔بچپن سے لڑکپن ،لڑکپن سے بڑکپن، بڑکپن سےپچپن اور پچپن سے کھڑکپن۔۔تک۔۔ذہنی عملی اور فکری طور پر گندگی اورغلاظت میں لُتھڑا ہوتا ہے۔۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ کسی زمانے میں اُسے نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔آج کل۔۔اُسے وزیراعظم کےاُمیدوار کے طور پر دیکھا جاتا ہے!
https://twitter.com/x/status/1580089652526329858
اس پر گلوکار اور سیاستدان جواد احمد نے فیاض الحسن چوہان کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جس پر گندی وڈیوزتوکسی کی بھی بن سکتی ہیں کیونکہ تقریبا سب لوگ اس معاملے میں ایک جیسےہی ہوتےہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سب جرم اورگناہ کرسکتےہیں۔مگرصرف منافق کوپکڑےجانےپرمسئلہ ہوتاہےکیونکہ وہ دوسروں کومذہب کی تلقین کررہاہوتاہے۔عمران خان پاکستان کاسب سےبڑامنافق ہے۔
https://twitter.com/x/status/1580531881862262786
جس پر فیاض الحسن چوہان نے جواب دیا کہ احمدجواد دوگانے گاکر اورلاہور میں چاررکشوں کے پیچھے بینر لگوا کرکوئی ہیرو اورلیڈرنہیں بنتا۔تمہارے جیسے گھٹیا غلیظ،احساس کمتری کے شکار، فریسٹریشن سے ہمکناراور عوام کی طرف سے بے اعتنائی کے حامل شخص کی عمران خان پر تنقید ایسے ہے کہ۔۔: کہاں پہ راجہ بھوج اور کہاں پہ گنگو تیلی۔۔!!!
https://twitter.com/x/status/1581507159367782400
اس پر جواداحمد نے جواب دیا کہ آپ کی حیثیت میرےآگےوہی ہےجوکسی خوشامدی درباری کی کسی خوددارشخص کےآگےہوتی ہے۔میں نےجوکیاہے،اپنےبل بوتےپرکیاہےجبکہ آپ لوگ عمران خان جیسےمنافق کےساۓمیں مشہورہوۓہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ گھٹیا،غلیظ احساس کمتری کاشکارعمران ہے،میں نہیں۔میرامسئلہ اسکےساتھ ہےجواس قوم کےساتھ مکاری کررہاہے،آپ یاکسی اورسےنہیں۔
https://twitter.com/x/status/1581528368486707200
فیاض الحسن نے جواب میں لکھا کہ میں صدقےجاؤں مہاراجہ کھڑک سنگھ پر۔چھٹی جماعت میں سیاسی کارکن،نویں جماعت میں سکول کاصدر،فرسٹ ائیر میں کالج صدر،90کی دہائی میں ملکی سطح کاپاپولرسٹوڈنٹ لیڈراور یوتھ لیڈر،2002میں ایم پی اے بنا
جوادحمد کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کھڑک سنگھ آپ ایسےگاتےہیں جیسےبکرے کاگلا خراب ہو۔آپ اچھے گلوکار اور نہ ہی اچھےسیاستدان بن سکتے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1581533462494064640
جس پر جواداحمد نے جواب دیا کہ وہ سب کچھ کرنےکےبعدبھی آپ کوکوئی نہیں جانتاتھا۔آپ صرف عمران کےدرباری بنےتومیڈیاپرآۓ۔میرےپاس میوزک،سوشل ورک پر3صدارتی ایوارڈزہیں،ملک کےکونےکونےمیں جاناجاتاہوں۔
جواداحمد کا مزید کہنا تھ کہ میں نےپہلےکہااورپھرکہتاہوں کہ میرامسئلہ آپ کےساتھ ہےہی نہیں کیوں کہ آپ نہ3میں ہیں نہ13میں۔میں جوکررہاہوں وہ اس قوم کےلۓہے۔
https://twitter.com/x/status/1581535277415567361
اس پر چوہان نے جواب دیا کہ جانِ من ایوارڈ تو بڑےبڑے سفارشیوں نکموں اور نااہلوں کوبھی مل جاتے ہیں۔اتنامقبولیت پرنازہے تواپنی پارٹی کے ٹکٹ پرلاہورکےکسی محلے میں کونسلرکاالیکشن لڑکر دیکھ لو۔عوام نے دن میں تارے دکھا دینے ہیں پھر آپ کوتین اور تیرہ کا فرق بھی بتا چلے گا اور آپ سیاست سے نو دو گیارہ بھی ہو جاؤ گے
https://twitter.com/x/status/1581539958246211584
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jawadh1i1i1.jpg