گلوکار علی ظفر اور عفت عمر سوشل میڈیا پر آمنے سامنے

2alizafaraftaumemrrhfffgf.jpg

گلوکار علی ظفر اور اداکارہ عفت عمر کے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے پر لفظی وار، علی ظفر نے ٹوئٹر پر اداکارہ عفت عمر پر الزام لگایا کہ وہ خبر رساں اداروں کو عدالتی کارروائی کی خبریں شائع کرنے سے روک رہی ہیں اور شوآرگنائزرز سے ان کے کنسرٹس نہ کرانے کا بھی کہہ رہی ہیں۔

علی ظفر نے سیخ پا ہوکر عفت عمر کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے علم میں آیا ہے کہ محترمہ عفت عمر جو ایف آئی اے کی رپورٹ میں میرے خلاف بدعنوانی کے الزام میں مجرم قرار پائی ہیں اور جو آن کیمرہ ایک ساتھی کو ہراساں کرنے کا اعتراف کر رہی تھیں انہوں نے ذرائع ابلاغ اور شوآرگنائزرز سے ان کے کنسرٹس نہ کرانے کا بھی کہہ رہی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1629048686096314368
گلوکار نے ٹوئٹ تھریڈ میں مزید لکھا کہ ’بس بہت ہوگیا! میں آپ کےغیر مہذب رویے اور ہراساں کرنے کے ہتھکنڈوں پر تقریباً 5 سال سے خاموش ہوں کیونکہ میں آپ کے شوہر اور خاندان کا احترام کرتا ہوں لیکن اگر آپ باز نہ آئیں تو میں آپ کی وہ تمام ویڈیوز پوسٹ کر دوں گا جن کا آپ کو عدالت میں سامنا کرنا پڑا۔ وہ چیزیں جو ریکارڈ کا حصہ ہیں‘۔

https://twitter.com/x/status/1629049598332239872
علی ظفر نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ آپ کے پاس زندگی میں لوگوں کو گالیاں دینے لوگوں پر بہتان لگانے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے لیکن وقت بدل گیا ہے۔ بدمعاشوں کو اب کوئی جگہ نہیں دی جائے گی کہ وہ دوسروں خاص کر صحافیوں کو ڈرانے اور اس طرح کی سماجی منفیت کا باعث بنیں‘۔

https://twitter.com/x/status/1629049926171729920
علی ظفر نے مزید لکھا کہ ’آپ کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے کہ آپ میرے خاندان کی خواتین اور میرے والد کو تکلیف پہنچا رہی ہیں جو یونیورسٹی میں آپ کے پسندیدہ استاد تھے اور ایک کینسر کے مریض ہیں اگر آپ میں زرا بھیی شرافت ہوتی تو آپ آکر ان سے سچائی پوچھتیں‘۔

https://twitter.com/x/status/1629051370094436353
عفت عمر نے علی ظفر کو جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا کہ ’کیا تم جھوٹ بولنا چھوڑ دو گے؟ تمہارے خلاف کونسی مہم؟ تم ہو کون ؟ عدالت میں ثابت کرو اور ہاں بہت ہو گیا۔‘

https://twitter.com/x/status/1629051794709004291
یاد رہے کہ میشا شفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات پر عفت عمر نے بھی ان الزامات کو سچ قرار دیا تھا علی ظفر نے میشا شفیع کے ہراساں کرنے کے الزامات کے تناظر میں سوشل میڈیا مہم چلانے پر عفت عمر اور علی گل پیر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
ZAFAR, PANGA NA LAY NA!!! JO BE HAJI KE GOAD MAIN BAITH GA E, WO IFFAT TA-UMMER HOV E !!!
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اسوقت وہ طاقتوروں کی محبوبہ ہے ۔یلیظفر کو وڈیوز پوسٹ کرنی چاہیے
 

zain786

Chief Minister (5k+ posts)
WHO THE HELL YOU EVEN ARE hahahhahaha ye khud bare koi namwar adakara hai Ali zafar made us all proud nationaly and internationaly 3rd grade actress