گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر پی ٹی اے نے ویکی پیڈیا بلاک کردیا

wikipedia-pakistan-pta-ban.jpg


پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر جمعہ کو پاکستان میں وکی پیڈیا سروسز کو بلاک کر دیا ہے، پی ٹی اے نے وکی پیڈیا بلاک کرنے کی تصدیق کردی۔

ہائی کورٹ کی ہدایت پر پی ٹی اے نے گستاخانہ مواد کی وجہ سے ایچ بی ڈی سروسز کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا ہے، پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق قابل اطلاق قانون اور عدالتی حکم کے تحت نوٹس جاری کرکے مذکورہ مواد کو بلاک کرنے اور ہٹانے کے لیے ویکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا۔

ویکی پیڈیا نے نہ تو گستاخانہ مواد ہٹانے کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا،وکی پیڈیا کی جانب سے عدم تعمیل کی صورت میں پلیٹ فارم کو پاکستان کے اندر بلاک کر دیا گیا ہے۔
 

waseem137

Minister (2k+ posts)
یوٹیوب، ویکیپیڈیا، فیس بک ، ٹوئٹر وغیرہ سب بلاک کرنے چاہئیں۔ ہم لعنت بھیجتے ہیں کافروں کے ان نیٹ ورک پر ۔ ہمارے لیے مدرسے اور مولوی ہی کافی ہیں۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
سب سے بڑے گستاخ ہمارے مولوی ہیں اُن کو بلاک کرو جاہلوں
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
یہ سب بکواس اقدامات صرف لوگوں کا دیہان ہٹانے کے لئے ڈرامے ہیں.
وکیپیڈیا کو پاکستان میں بلاک کر کے نقصان پاکستان کا ہی ہے.