
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر جمعہ کو پاکستان میں وکی پیڈیا سروسز کو بلاک کر دیا ہے، پی ٹی اے نے وکی پیڈیا بلاک کرنے کی تصدیق کردی۔
ہائی کورٹ کی ہدایت پر پی ٹی اے نے گستاخانہ مواد کی وجہ سے ایچ بی ڈی سروسز کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا ہے، پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق قابل اطلاق قانون اور عدالتی حکم کے تحت نوٹس جاری کرکے مذکورہ مواد کو بلاک کرنے اور ہٹانے کے لیے ویکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا۔
ویکی پیڈیا نے نہ تو گستاخانہ مواد ہٹانے کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا،وکی پیڈیا کی جانب سے عدم تعمیل کی صورت میں پلیٹ فارم کو پاکستان کے اندر بلاک کر دیا گیا ہے۔