
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم نے پچھلے سال کی نسبت 32 فیصد زائد ٹیکس اکٹھے کیے۔ انہوں نے اس پر چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔
مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کی مد میں 700 ارب سے زائد روپے جمع کیے اور ہم نے سابق دور سے زیادہ ٹیکس جمع کیے ہیں۔
انہوں نے کہا اس مہینے میں 379 ارب روپے انکم ٹیکس کی مد میں لیا اور ایک روپیہ بھی ہم نے ایڈوانس ٹیکس نہیں لیا۔ ایف بی آر نے تاریخی ٹیکسز اکٹھے کیے جبکہ ایک ماہ میں 580 ارب روپے کا وصولیوں کا ریکارڈ تھا۔
https://twitter.com/x/status/1542558677949116416
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا پچھلے سال کی نسبت 33 فیصد زائد ٹیکس اکٹھے کیے گئے ہیں اور 39 ارب روپے کے ریفنڈ بھی دیئے ہیں جو ریکارڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چوتھی سہ ماہی میں ایک ہزار 741 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔
https://twitter.com/x/status/1542558680197242881
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2miftahtaxizafbatifeesad.jpg