گزشتہ روز لاپتہ ہونیوالے میجر(ر)عادل راجہ اس وقت کہاں ہیں؟

adil1h1h1121.jpg


سابق فوجیوں کی تنظیم ایکس سروس مین کے ترجمان میجر(ر) عادل راجا جن کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات تھیں اب سن کی اہلیہ نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔

میجر(ر) عادل راجا کی اہلیہ سبین کیانی نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ان کی اپنے شوہر سے بات ہوئی ہے اور وہ ٹھیک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے میرے شوہر آزاد ہیں اور ٹھیک ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1517047868951080963
سبین کیانی نے معاملے پر ان کے ساتھ آواز اٹھانے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ اپنی دعاؤں میں ہمیں بھی یاد رکھیئے گا۔

میجر (ر)عادل راجہ نے اپنے ٹوئٹر پیگام میں کہا کہ دوستوں کی دعاؤں اور اللّٰہ کی مدد کیساتھ الحمدللہ میں خیر و عافیت سے اپنی فیملی کے پاس برطانیہ پہنچ گیا ہوں۔ آپ کی نیک خواہشات کا شکریہ۔

https://twitter.com/x/status/1517082588581703683
ان کا مزید کہنا تھا کہ کہنے کو بہت کچھ ہے مگر ہر بات اپنے وقت پر ہوگی۔ اس کے بعد اگر میری ماں اور عزیزوں پر آنچ بھی آئئ تو میں کسی کا لحاظ نہیں کرونگا۔

دوسری جانب سینئر صحافی حامد میر نے ایک تصویر شیئر کی جس پر سوال اٹھایا کہ میجر ریٹائرڈ عادل راجا 20 اپریل کو غیرملکی ایئرلائنز کی پرواز سے برطانیہ جا چکے ہیں۔ انہوں نے فلسئٹ کا نمبر بھ شیئر کیا اور سوال اٹھایا کہ کیا یہ شخص میجر ریٹائرڈ عادل راجا ہی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1517069193610293248
جس پر ایک صارف نے کہا کہ ایسا دوسری بار ہوا ہے کہ ایف آئی اے نے اپنا ڈیٹا جیو گروپ کے صحافیوں کو لیک کیا ہے جس سے واضح ہو گیا کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت جیو کے صحافیوں کے ہاتھ میں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1517075562346471424
 

Back
Top