
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خود کو سرنڈر کرنے کیلئے رضامندی کا اظہار کردیا تاہم انہوں نے اس کیلئے ایک شرط بھی رکھ دی ہے۔
خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما اسحاق ڈار سکے وکیل قاضی مصباح نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں اپنے موکل کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی، درخواست میں قاضی مصباح نے موقف اپنایا کہ اسحاق ڈار عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کیلئے تیار ہیں، تاہم قومی احتساب بیورو ان کے وارنٹ گرفتاری واپس لے۔
درخواست میں عدالت سےاستدعا کی ہے کہ سابق وزیر خزانہ سرنڈر کرنے کیلئے پاکستان آئیں گے تاہم انہیں پاکستان واپسی پر گرفتار نا کیا جائے، عدالت نے اس درخواست کو 23ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5ishaqdarsurrednder.jpg