گرفتاری سے ایک دن پہلے عمران خان کو باہر جانے کی آفر کی گئی،عامر ڈوگر

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
عمران خان کی گرفتاری سے پہلے قریبی دوست بھیجے گئے، عمران خان کو کہا گیا آپ کو صبح گرفتار کر لیا جائےگا، لاہور ایئرپورٹ پر جہاز کھڑا ہے دنیا میں جہاں جانا چاہتے ہیں چلے جائیں، عمران خان نے انکار کر دیا۔ عامر ڈوگر
https://twitter.com/x/status/1940798236786323719
عمران خان کو جس دن گرفتار کیا گیا اس سے ایک دن پہلے عمران خان کے پاس کچھ لوگ بھیجے گئے تھے کہ آپ کو صبح گرفتار کر لیا جائےگا اگر ملک سے جانا چاہتےہیں تو لاہور ایئرپورٹ پر جہاز کھڑا ہے آپ دنیا کے جس کونے میں جانا چاہتے ہیں چلیں جائیں مگر عمران خان نے بیرون ملک جانے سے انکار کیا۔عامر ڈوگر کا جیو نیوز کے پروگرام میں انکشاف
https://twitter.com/x/status/1940796297331569050
قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں کچھ لوگوں کی عمران خان سے زبردستی ملاقاتیں کرائی جاتی ہیں ان سے ملنے کے لیے بیرون ملک سے ایک وفد آیا جس میں دو لوگ ایسے تھے جن سے خان نے ملنے سے انکار کر دیا اور وہ ملاقات سے اٹھ کر چلے گئے تھے
https://twitter.com/x/status/1940804068235948448
 
Last edited by a moderator:

Back
Top