
حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، جو کار ساز کمپنیاں بکنگ کے دو ماہ کے اندر صارفین کو گاڑی فراہم کرنے میں ناکام ہوں گی ان پر بڑا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سجاد حسین طوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہو جس میں وزارت صنعت و پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری نے کمیٹی ممبران کو بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران وزارت صنعت و پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری نے بتایا کہ نئی آٹو پالیسی کے تحت حکومت ان کار سازوں پر جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بکنگ کے بعد دو ماہ کے اندر صارفین کو گاڑی فراہم کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری کا مزید کہناتھا کہ یہ فیصلہ آئندہ بجٹ کے بعد 2021 میں نافذ العمل ہوگا۔
میٹنگ کے دوران، انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB) نے یہ بھی کہا کہ جو آٹو کمپنیاں جو گاڑیوں کی ڈیلیوری کو دو ماہ سے زیادہ کے لیے ملتوی کرتی ہیں ان پر 3% زیادہ کائبور (KIBOR) عائد کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13auto.jpg