کیپسٹی پیمنٹس،گزشتہ سال آئی پی پیز کو 979 ارب روپے اداکیے گئے،ہوشربا انکشاف

capai11h12.jpg


پاکستان کو درپیش مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ آئی پی پیز ہیں جن کا کردار پچھلے کچھ عرصے سے زیربحث ہیں اور اب انہیں پچھلے سال حکومت کی طرف سے کی گئی ادائیگیوں کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے ہے۔

پاکستان کے عوام کو اس وقت دنیا بھر کے ملکوں سے زیادہ مہنگی بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس میں سب سے بڑا کردار انہی انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کا ہے جنہیں پچھلے سال بھی اربوں کی ادائیگیاں کی گئیں۔

آئی پی پیز کے ساتھ ماضی میں برسراقتدار رہنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کی حکومتوں کی طرف سے کیے گئے معاہدے آج پوری قوم کے لیے سردرد بن چکے ہیں اور بجلی صارفین کی جیبوں پر اربوں کا ڈاکہ ڈالاجا رہا ہے۔ حکومتی معاہدوں کی وجہ پاکستان کے شہریوں کو بجلی کے بلوں میں سالانہ بنیادوں پر ان آئی پی پیز کو اربوں روپے ادائیگی کرنی پڑتی ہے جو کہ انہوں نے بنائی ہی نہیں ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاور ڈویژن کے حکام کی طرف سے پچھلے مالی سال کے دوران آئی پی پیز کو کی گئی ادائیگیوں کی تفصیلات کی رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے آئی پی پیز کو پچھلے سال 979 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

پاور ڈویژن کی قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق 33 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز کو ماہ جولائی 2023ء سے ماہ جون 2024ء کے دوران مجموعی طور پر 979 ارب 29 کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے 8 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر کو 718 ارب روپے سے زیادہ کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں ادا کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ہائیڈرل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے والے 3 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 106 ارب روپے سے زیادہ کی ادائیگیاں کی گئی ہے۔ فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے والے 11 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر کو پچھلے 1 سال کے دوران 81 ارب 60 کروڑ روپے سے زیادہ کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں ادا کیے جا چکے ہیں۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
چالیس پرسنٹ ، نواز شریف شہباز شریف مریم نواز شریف ، میاں منشا اور نون لیگ پارٹی تیس پرسنٹ زرداری اور اسکے چمچے بیس پرسنٹ جرنیل یعنی نوے فیصد تو ان سب چوروں نے مل کر اپنے آپ کو یہ سارا پیسہ دیا