کیا یہ انسان ہیں ؟

_Hope786

Senator (1k+ posts)
کیا یہ انسان ہیں ؟ کیا انکو انسان کہنا انسانیت کی توہین نہیں ؟ خدا نے تو انسان کو اشرف المخلوقات بنایا تھا ، سب سے بہترین سب سے برتر، لیکن انسان سب سے بدتر کیوں ہوگیا ہے؟ کس چیز کی ہوس نے انسان کو انسانیت سے دور کردیا ہے؟
کیا یہ جنت کے لئے ہے ؟ اگر جنت کے لئے ہے تو جو لوگ بلا قصور انکی درندگی کا
شکار ہو جاتے ہیں انکا خدا بھی وہی نہیں ہے جس خدا کے نام کا یہ دم بھرتے ہیں ؟ خدا تو اپنی کتاب میں اپنےآپ کو سب سے بڑا منصف کہتا ہے ، خدا تو کہتا ہے کے میدان حشر ہوگا اور میرا انصاف اور سب کو ان کے عمال کا پورا پورا صلہ دیا جاےگا ، تو کیا یہ دوسرے انسانوں کو اپنی نفرت کا شکار بنانے والے ، ہنستے بستے گھروں کو پل میں اجاڑ دینے والے خدائی انصاف کے منکر نہیں ؟ کیا خدا بلا قصور مارے جانے والوں کے ساتھ انصاف نہیں کرے گا ؟ ضرور کرے گا کیوں کے وہ رب عالمین ہے ، ایک مکمل اتھارٹی اور سب سے بڑا منصف .
تو کیا یہ سب نبی کی محبت میں کرتے ہیں ؟ لیکن نبی تو محبت کا پیغام لے کر آتے رہے ہیں ، سب کی داد رسی کرنے والے، مصیبت میں ثابت قدم ، غصے میں درگزر کرنے والے ، رحمت ہی رحمت. تو کیا نبی کا نام لے کر کسی بے قصور کو بم سے اڑا دینا جائز ہے ؟ مجھے تو نہیں لگتا .
تو کیا یہ سب طاقت کے لئے ہے ، شائد ہاں ، بلکے بلکل یہ طاقت کے لئے ہی تو ہے . میں ذرا غور سے سوچوں اور تاریخ انسانی کا مطالعہ کروں تو صاف نظر آتا ہے کے جب جب کسی انسان کو طاقت کا نشہ ہوا ہے اس نے اپنے جیسے انسانوں کے ساتھ جانوروں جیسا ہے سلوک کیا ہے . خدا کہتا ہے " اے انسان تو خسارے میں ہے " مطلب کے تو کمیوں کے ساتھ پیدا کیا گیا ہے ، کمینگی تیری فطرت میں ہے اس پر قابو پاو ، اسی لئے تو بار بار اپنے نفس پر قابو رکھنے کی نصیحت کی جاتی ہے کے انسان کے اندر کی کمینگی اس پر غالب نہ آ جائے کیوں کے اگر یہ کمینگی غالب آ گئی تو اپنے جیسے انسانوں کو اپنے سامنے جھکانے کی کمینی سی خواہش ، دوسروں کی آنکھوں میں اپنی طاقت کا ڈر وہ نشہ ہے جو انسان سے وہ تمام کام کرواتا ہے جس کو بیان کرتے ہوۓ انسانیت شرما جائے.


خدارا انسانوں سے محبت کیجئے ، محبت نہیں بھی کر سکتے تو برداشت ضرور کیجئے کے ہر ایک کو مالک ایک ہی جیسی محبت سے پیدا کرتا ہے ، ایک دن سب کو اسکا سامنا کرنا ہے ، کوشش کیجئے کے وہ سامنا شرمندگی سے نہ ہو.
 

fawad ali

Chief Minister (5k+ posts)
kia hamari Army jo FATA mai logon ko marti hai, woh kam bura kertai hain? Qatal qatal hota hai, chahai FATA mai ho ya peshawar mai
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)
جب درد دل نہ ہو تو انسان جانور سے بھی بدتر ہے پھر اطاعت بھی کام نہیں آنی
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
دھشتگرد دھشتگرد ھوتا ھے۔ نہ وہ انسان ھوتا اور نہ جانور۔
جنگل میں بھی جانوروں کے کچھ اصول ھوتے ھونگے۔
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

جب انسان قانون فطرت کو توڑتا ہے ......اور الله کے قانون سے منہ موڑتا ہے تو پھر معاشرہ اخلاقی انحطا ت کا شکار ہو جاتا ہے ، انسان الله کا باغی بھی ہو جائے تو بھی وہ اس سے اپنی نعمتیں نہیں چھینتا ... بلکے اس کو موقعہ دیتا ہے اصلاح کا .......لیکن انسان نا شکرا اور اس نا شکرے پن میں الله کے قانون سے ٹکرانے دوڑ پڑتا ہیں اور پھر معاشرہ اگر اس کو نہ روکے تو پھر زوال کو کوئی نہیں روک سکتا