
کیا کیچ چھوڑنے پر حسن علی کی اہلیہ کو دھمکیاں ملیں؟
حسن علی کیچ چھوڑنے جہاں پاکستانیوں کے دل توڑے وہیں اس کیچ سے حسن علی کی ذاتی زندگی بھی شدید متاثر ہورہی ہے،خبریں سرگرم ہیں کہ حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو کو بھی دھمکایا جارہاہے۔
ٹوئٹر پر کرکٹر کی اہلیہ سامعہ آرزو کے نام سے منسوب اکاؤنٹ سے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے درخواست کی کہ پاکستان کے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنانے سے روکا جائے،انہیں دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔
ٹوئٹس میں مزید لکھا کہ بہت سے پاکستانی مداح یہ سوچتے ہیں کہ میں بھارت کی ایجنٹ ہوں، میچ کے بعد ہمیں دبئی اور پاکستان میں دھمکیاں مل رہی ہیں،ہماری بیٹی کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے، اگر ہماری حفاظت کیلئے اعلیٰ حکام کی جانب سے کچھ نہ کیا گیا تو میں اپنی بیٹی کے ہمراہ والدین کے پاس بھارتی شہر ہریانہ منتقل ہوجاؤں گی۔
قومی فاسٹ باؤلر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے پاکستانیوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کی افواہوں کی تردید کر دی،اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں حسن علی کی اہلیہ نے اس حوالے سے جاری ہونے والی ٹوئٹس کو جعلی قرار دیا۔
انہوں نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاونٹ کو رپورٹ کرنے کی درخواست بھی کی،حسن علی کی اہلیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے نام منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا،اُنہوں نے کہا کہ اس جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ مجھے، حسن علی اور ہماری بیٹی کو پاکستان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں جوکہ بالکل جھوٹی خبریں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستانیوں کی جانب سے دھمکیاں نہیں بلکہ حمایت مل رہی ہے،میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے اور یہ کہ ایسی خبروں پر یقین نہ کیا جائے،میرے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hasn-tht.jpg