
کیا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرکے تحریک انصاف کورکمیٹی نے عمران خان کی مشکلات بڑھادیں؟صحافی سہیل رشید کا اہم تجزیہ
صحافی سہیل رشید نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان کی مشکلات میں کیسے ان کی اپنی کور کمیٹی اور اپنے وکلا نے اضافہ کر دیا ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سزا معطلی پر دلائل سننے کیلئے کل تاتیخ مقرر کر رکھی ہے مگر اس سے پہلے عمران خان کی جانب سے ہی سردار لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دی ہے
سہیل رشید کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو عمران خان کے کیسز سننے سے فوری روک دیا جائے اور کیسز کہیں اور منتقل کئے جائیں، نتیجہ یہ نکل سکتا ہے کہ کل جسٹس عامر فاروق یہ کہہ کر اپیل سننے سے انکار کریں کہ اب معاملہ سپریم کورٹ ہے ، نتیجے میں خان صاحب اندر ہی رہیں گے
https://twitter.com/x/status/1694232241738526896
انہوں نےمزید کہا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے کل ایک غیر ضروری اعلامیہ جاری کیا۔ کل عمران خان کے وکیل خواجہ حارث بھی عدالت نہیں آئے تھے سو بڑی پیشرفت کا امکان تھا نہیں، کل الیکشن کمیشن نے دو ہفتے کا التوا مانگا مگر ہائیکورٹ نے صرف ایک دن میں دلائل کا کہا۔
صحافی کے مطابق عدالت سزا معطلی کی طرف جا رہی تھی مگرکور کمیٹی اعلامیے میں بظاہر جان بوجھ کر ایسے الفاظ شامل کئے گئے ہیں جو زیر التوا کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش نظر آتے ہیں اور ان پر توہین عدالت کی کارروائی شروع ہو کر اصل اپیلیں کھٹائی میں پڑ سکتی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/isb-c11h1h1.jpg