Dr Adam
Prime Minister (20k+ posts)
لوگوں سے گناہ اور غلطیاں ہوتی ہیں، اور اللہ پاک انھیں پردے میں رکھتے ہیں- دین میں تو اپنے گناہ کی تشہیر کی بھی ممانعت ہے، تو دوسروں کے گناہوں کی تو بات ہی اور ہے- ہمیں بھی لاکھ اختلافات کے باوجود ایسی کسی حرکت کی تشہیر میں اپنا حصہ ڈال کر گناہگار ہونے سے بچنا چاہئے
مریم کے بقول اس کے پاس لوگوں کی ویڈیوز ہیں- ایک جج کی ویڈیو تو ہم سب ملاحظہ کر ہی چکے ہیں، تو یہ سمجھنا عقل سے عاری نہ ہوگا کہ باقی ویڈیوز بھی لوگوں کے نجی گنآہوں اور غلطیوں پر مبنی ہونگی
سوچنے والی بات یہ ہے کہ اطلاعات کے مطابق یہ ویڈیوز باقاعدہ سازش کے تحت بنائی گئی ہیں، اور اگر یہ سچ یہ تو مریم گناہوں کی تشہیر کے گناہ سے کہیں آگے نکل چکی ہے
١ - سازش کے تحت کسی کو گناہ میں پھنسانا
٢ - اس کا گواہ بن کے ناجائز فائدہ اٹھانا
٣ - دھونس اور دھمکی سے لوگوں کو اپنی غلط سوچ کا غلام بنانا
٤ - وقت آنے پہ اس کی تشہیر کرنا اور اللہ کے غضب کو آواز دینا
ایسے لوگ مرنے سے پہلے رسوائی کا مزہ ضرور چکھتے ہیں، اور یہ رسوائی وہ نہیں جو مریم روزانہ نہار منہ وصول کرتی ہے، بلکہ اسے اس سے کہیں زیادہ بری رسوائی کے لئے تیار رہنا چاہیے
مجھے جج ارشد ملک کے آخری ایام کے اوپر لکھی گئی تحریر یاد آگئی کہ کس طرح وہ اپنے اللہ کے حضور نادم تھا، اللہ نے یقینًا اس کے گناہ کو معاف کردیا ہوگا، لیکن مجھے اللہ سے قوی امید ہے کے جن کرداروں نے اس سازش کو پلان کیا، انھیں بھی یقیناً دنیا و آخرت میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑیگا
بہت صحیح کہا آپ نے . درست بات کرنے پر الله آپکو اجر دے . آمین
پنجابی کی وہ مثل آپ نے سنی ہی ہو گی
نانی نے کھسم کیتا بُرا کیتا، کر کے چھڈ دتا ھور بُرا کیتا
یہ مثل یہاں صادق آتی ہے
زبیر نے یہ کام کیا بُرا کیا، مریم نے اسے سارے زمانے میں پھیلا کر اس سے بھی بُرا کیا