کیا واقعی یہ حکومت مریم نواز کی نہیں ہے؟

maryam-amhaha.jpg

کچھ روز قبل مریم نواز نے بیان دیا کہ مہنگائی سے غریب آدمی متاثر ہوتا ہے لیکن یہ میری حکومت نہیں ہے۔ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے

کیا واقعی موجودہ حکومت مریم نواز کی نہیں ہے؟ اگر واقعی یہ حکومت مریم نواز کی نہیں تو وہ شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد کس حیثیت سے وزیراعظم ہاؤس گئیں؟ کس حیثیت سے مفتاح اسماعیل کو ہدایات دیتی رہیں؟

جیسے ہی شہباز شریف کی حکومت بنی تو مریم نواز نے وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد دی اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ شکر الحمدُ للّٰہ ربّ العالمین ! نواز شریف کا شہباز شریف وزیرِاعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان ۔۔ شیرررررررررررررررر
https://twitter.com/x/status/1513488891676082183
اسکے بعد مریم نواز نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا
https://twitter.com/x/status/1626172202667200512
مریم نواز نے مختلف مواقعوں پر حکومت کی ذمہ داری قبول کی ، کبھی وہ یہ کہتی ہیں کہ مہنگائی کو ریورس گئیر لگے گا،کبھی کہتیں کہ ہماری حکومت آتے ہی شہبازاسپیڈ کیساتھ منصوبے مکمل ہونا شروع ہوگئے ہیں تو کبھی اپنی حکومت کے ایماء پر عمران خان کو گرفتاری کی دھمکیاں دیتیں۔
https://twitter.com/x/status/1626169425572335616
FpFUuaJacAANfQh


کبھی مفتاح اسماعیل کو فیصلے واپس لینے کا حکم دیتیں تو کبھی تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد اور کریک ڈاؤن پررانا ثناء اللہ کی تعریفیں کرتیں۔
https://twitter.com/x/status/1553764662486872065 https://twitter.com/x/status/1553766279181242369
سوشل میڈیاصارفین یہ سوال اٹھارہے ہیں کہ اگر یہ حکومت ن لیگ کی نہیں تو کچھ ماہ قبل مریم نواز اسحاق ڈار کو کیوں شاباش دے رہی تھیں؟
FpFUt3YaYAEJkVv


کچھ روز قبل ہی مریم نواز نے کہا تھا کہ خدا کو گواہ بنا کر کہتی ہوں، شہباز شریف صبح 6 بجے اور اسحاق ڈار فجر کے وقت کام شروع کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1624619302937665537
مریم نواز کے اس بیان پر حسن نثار کا کہنا تھا کہ اسے کہتے ہیں کہ رنگے ہاتھوں بھی پکڑے جاؤ تو مکرجاؤ، اس سے بڑا جھوٹ کھلواڑ ممکن ہی نہیں۔ رنگے ہاتھوں پکڑے جارہے ہیں اور مان نہیں رہے، ڈھٹائی کی آخری حد ہے یہ۔
https://twitter.com/x/status/1626647667161067521
ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے چچا کو ڈس اون کررہی ہیں جبکہ وزیراعظم ن لیگ کا ہے جس کی مریم نواز چیف آرگنائزر ہیں۔

شہزاداقبال کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارکو مریم نواز لے کرآئیں وہ حکومت سے لاتعلقی نہیں کرسکتیں۔ اسحاق ڈار سے زیادہ معیشت کو کسی نے نقصان نہیں پہنچایا۔
https://twitter.com/x/status/1626290312669798404
 

MADdoo

Minister (2k+ posts)
Bechari sahi kehti ha. koi kuris ni ha us k pas, kese ho g iski hakoomat. Sari Mojain to Choti and Waddi kukri kar rahay hain.
 

Back
Top