کچھ روز قبل مریم نواز نے بیان دیا کہ مہنگائی سے غریب آدمی متاثر ہوتا ہے لیکن یہ میری حکومت نہیں ہے۔ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے
کیا واقعی موجودہ حکومت مریم نواز کی نہیں ہے؟ اگر واقعی یہ حکومت مریم نواز کی نہیں تو وہ شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد کس حیثیت سے وزیراعظم ہاؤس گئیں؟ کس حیثیت سے مفتاح اسماعیل کو ہدایات دیتی رہیں؟
جیسے ہی شہباز شریف کی حکومت بنی تو مریم نواز نے وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد دی اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ شکر الحمدُ للّٰہ ربّ العالمین ! نواز شریف کا شہباز شریف وزیرِاعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان ۔۔ شیرررررررررررررررر
Loading X post…
Open original post on Xاسکے بعد مریم نواز نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا
Loading X post…
Open original post on Xمریم نواز نے مختلف مواقعوں پر حکومت کی ذمہ داری قبول کی ، کبھی وہ یہ کہتی ہیں کہ مہنگائی کو ریورس گئیر لگے گا،کبھی کہتیں کہ ہماری حکومت آتے ہی شہبازاسپیڈ کیساتھ منصوبے مکمل ہونا شروع ہوگئے ہیں تو کبھی اپنی حکومت کے ایماء پر عمران خان کو گرفتاری کی دھمکیاں دیتیں۔
Loading X post…
Open original post on Xکبھی مفتاح اسماعیل کو فیصلے واپس لینے کا حکم دیتیں تو کبھی تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد اور کریک ڈاؤن پررانا ثناء اللہ کی تعریفیں کرتیں۔
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on Xسوشل میڈیاصارفین یہ سوال اٹھارہے ہیں کہ اگر یہ حکومت ن لیگ کی نہیں تو کچھ ماہ قبل مریم نواز اسحاق ڈار کو کیوں شاباش دے رہی تھیں؟
کچھ روز قبل ہی مریم نواز نے کہا تھا کہ خدا کو گواہ بنا کر کہتی ہوں، شہباز شریف صبح 6 بجے اور اسحاق ڈار فجر کے وقت کام شروع کرتے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xمریم نواز کے اس بیان پر حسن نثار کا کہنا تھا کہ اسے کہتے ہیں کہ رنگے ہاتھوں بھی پکڑے جاؤ تو مکرجاؤ، اس سے بڑا جھوٹ کھلواڑ ممکن ہی نہیں۔ رنگے ہاتھوں پکڑے جارہے ہیں اور مان نہیں رہے، ڈھٹائی کی آخری حد ہے یہ۔
Loading X post…
Open original post on Xان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے چچا کو ڈس اون کررہی ہیں جبکہ وزیراعظم ن لیگ کا ہے جس کی مریم نواز چیف آرگنائزر ہیں۔
شہزاداقبال کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارکو مریم نواز لے کرآئیں وہ حکومت سے لاتعلقی نہیں کرسکتیں۔ اسحاق ڈار سے زیادہ معیشت کو کسی نے نقصان نہیں پہنچایا۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam-amhaha.jpg
Advertisement





