کیا واقعی وزیراعظم شہبازشریف نے توشہ خانہ سے کوئی تحفہ وصول نہیں کیا؟

shehbazaha.jpg

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف شہباز شریف ہی واحد حکمران ہیں جنہوں نے توشہ خانہ کا کوئی تحفہ نہیں لیا۔

کیا واقعی ایسا ہی ہے۔اگرریکارڈ کو دیکھا جائے تو سلیمان شہباز شریف کا دعویٰ غلط ثابت ہوتا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کئی تحائف اپنے پاس رکھے ان میں سے زیادہ ترتحائف وہ تھے جن کی قیمت 30000 روپے سے کم تھی اور یہ تحائف مفت میں رکھے جاسکتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1635117503876857856
جن تحائف کی لاگت 30 ہزار سے زیادہ تھی وہ انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کرادئیے جبکہ ریکارڈ کے مطابق صرف 2 ہی تحائف وزیراعظم شہبازشریف نے خریدے۔سال 2014 میں شہبازشریف کو بحیثیت وزیراعلیٰ تلوار ملی جوانہوں نے 3000 روپے دیکر اپنے پاس رکھی۔

آؤڈ وڈ کمپنی کے پروفیومز اور مختلف اشیاء شہبازشریف نے ایک لاکھ 25500 میں اپنے پاس رکھے۔

اگست اور ستمبر 2022 میں شہبازشریف کو 2 اونیکس پلیٹیں ملی ایک کی قیمت 12000 تھی اور دوسری کی 2200 روپےاور شہبازشریف نے وہ پلیٹ اپنے پاس رکھی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے چاکلیٹ، شہد کے جار بھی اپنے پاس رکھے۔

ازبک پراڈکٹس کی کتاب جس کی قیمت 33000 روپے تھی شہبازشریف نے 1500 روپے دیکر اپنے پاس رکھ لی۔ ایک دھاتی مجسمے کا گھوڑا جس کی قیمت 28000 روپے تھی اسے شہبازشریف نے مفت اپنے پاس رکھ لیا۔

ایک صراحی اور پلیٹ جس کی لاگت 22000 روپے تھے شہبازشریف نے وہ بھی بغیر پیسے دئیے اپنے پاس رکھی، 15000 روپے کی لاگت کا سٹیڈیم کا ماڈل بھی شہبازشریف نے اپنے پاس رکھا۔


FrFhy0QXsAAutjY.jpg

آٹھ ہزار روپے کا گائے کا ماڈل، 15000 روپے کا ایک وال ہینگنگ،25000 روپے کی لاگت کی ایک صراحی بھی شہباز شریف نے اپنے پاس رکھی۔

بیس ہزار روپے کا سرامک باؤل، 3000 روپے کا ایک گلاس پلیٹ سٹیند کیساتھ، 3600 روپے کی لاگت کی ایک شہد کی بوتل، بھوٹانی ہربل چائے اور جام بھی شہبازشریف نے اپنے پاس رکھا۔

جولائی میں وزیراعظم شہبازشریف کو15000 کی لاگت کے 3 فٹ بال، ایک صراحی جس کی قیمت 22000 روپے تھی، 26000 روپے کے 3 کپ پر مشتمل عربی کافی پوٹ اور 30000 روپے والا کارپٹ شہبازشریف نے توشہ خانہ سے مفت حاصل کیا۔

اسی طرح ایک باکس جس میں ایک باؤل، پلیٹ اور ایک کپ تھا جس کی قیمت 10 ہزار روپے تھی،شہبازشریف نے مفت حاصل کیا۔ 32 ہزار کا ایک اوپل گلاس اور ڈیکوریشن پیس بھی شہبازشریف نے اپنے پاس رکھا، ایک سٹیشن ماڈل بھی شہبازشریف نے مفت اپنے پاس رکھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف اوقات میں دو کتابیں بھی ملیں جو انہوں نے نیشنل لائبریری کو ٹرانسفر اور کیبنٹ ڈویژن کو ٹرانسفر کروادیں۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

اس کے کہنے کے مطابق اس نیم پاگل خبطی نے خریدا کچھ نہیں لیکن سارے پاکستان کو معلوم ہے کہ اپنی عادت اور خاندانی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے چوری کر کے بہت کچھ لے گیا
 

Back
Top