
اینکر عمران ریاض سے متعلق صبح سے سوشل میڈیا پر افواہیں زیرگردش ہیں کہ وہ بھی دھمکیوں پر ملک چھوڑ گئے ہیں لیکن اینکر عمران ریاض کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔
یادرہے کہ معید پیرزادہ ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں، ارشاد بھٹی سے متعلق بھی ایسی ہی اطلاعات ہیں جن کی تصدیق نہیں ہوسکی۔صابر شاکر اس سے قبل ملک چھوڑکر جاچکے ہیں۔
ارشد شریف جو آئے روز دھمکیوں سے تنگ آکر باہر گئے تھے اور انہیں کینیا میں شہید کردیا گیا۔ اب اینکر عمران ریاض کے باہر جانے سے متعلق بھی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں۔
صحافی مرتضیٰ سولنگی نے ایک ٹویٹ کی جس میں انکا کہنا تھا کہ اینکر عمران ریاض ملک چھوڑ گئے ہیں اور وہ اتحادائیرلائن کی فلائٹ اے وائے 242 سے صبح لاہور سے ابوظہبی چلے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1586425839591493632
عمر قریشی کا کہنا تھا کہ دو پاکستانی صحافی عمران ریاض اور معید پیرزادہ جو فوج کے ناقد اور عمران خان کے سپورٹر ہیں، انہوں نے ملک چھوڑدیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1586563584460455936
ان صحافیوں نے اینکر عمران کے باہر جانے کی وجہ نہیں بتائی لیکن اینکر عمران ریاض نے کچھ روز پہلے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ارشد شریف کے گھر فوتگی کے موقع پر دھمکیاں دی گئی تھیں۔
عمران ریاض کے قریبی سمجھے جانیوالے صحافی رضی طاہر کا کہنا تھا کہ عمران بھائی پاکستان سے مختصر مدت کے لیے چلے گئے، جلد پاکستان واپس آجائیں گے۔ ارشد شریف شہید کے گھر میں ان کو دھمکیاں دی گئیں۔
https://twitter.com/x/status/1586670878691139584
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے باہر جانے کا مقصد صرف پاکستان اور اہل پاکستان کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔ آوازیں بند کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔ عمران بھائی پوری قوم کے ہیرو ہیں
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imr1h1h121.jpg