
سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل میں ورزش کے لیے مشینیں مہیا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے وکلا کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالت سے استدعا کریں کہ انہیں جیل میں ورزش کے لیے بنیادی مشینری مہیا کی جائے۔
اس ضمن میں لیگل ٹیم نے قانونی مشاورت شروع کردی ہے جس کے بعد لیگل ٹیم عدالت سے ورزش کے لیے مشینری کی فراہمی کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ عمران خان نے خود کو ذہنی طور پر لمبے عرصے کیلئے ذہنی طور پر تیار کرلیا ہے اسی لئے وہ ورزش کی مشینری کا مطالبہ کررہے ہیں۔
صحافی ثاقب بشیر کا اس پر کہنا تھا کہ بظاہر ایسے لگتا ہے جہاں عمران خان کو ایک سے دوسرے پھر دوسرے سے تیسرے مقدمے میں گرفتار کرکے جیل میں رکھنے کی تیاری ہے وہیں عمران خان بھی جیل میں طویل عرصہ رہنے کی صورت میں ذہنی طور پر تیار ہیں
https://twitter.com/x/status/1699809119371182152
انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں وہ اپنے شیڈول کو پورا کرنے کے لئے ضروری چیزیں پوری کر رہے ہیں کتابوں کے بعد اب عمران خان نے اپنی لیگل ٹیم کے ممبر شیر افضل مروت کو کہا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرکے جیل میں ورزش کے لئے مجھے مشین مہیا کی جائے تاکہ میں روزانہ کی بنیاد پر ورزش کر سکوں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-jail111h.jpg