کیا عمران خان نے لمباعرصہ جیل میں رہنے کا ذہن بنالیا ہے؟

ik-jail111h.jpg

سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل میں ورزش کے لیے مشینیں مہیا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے وکلا کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالت سے استدعا کریں کہ انہیں جیل میں ورزش کے لیے بنیادی مشینری مہیا کی جائے۔

اس ضمن میں لیگل ٹیم نے قانونی مشاورت شروع کردی ہے جس کے بعد لیگل ٹیم عدالت سے ورزش کے لیے مشینری کی فراہمی کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ عمران خان نے خود کو ذہنی طور پر لمبے عرصے کیلئے ذہنی طور پر تیار کرلیا ہے اسی لئے وہ ورزش کی مشینری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

صحافی ثاقب بشیر کا اس پر کہنا تھا کہ بظاہر ایسے لگتا ہے جہاں عمران خان کو ایک سے دوسرے پھر دوسرے سے تیسرے مقدمے میں گرفتار کرکے جیل میں رکھنے کی تیاری ہے وہیں عمران خان بھی جیل میں طویل عرصہ رہنے کی صورت میں ذہنی طور پر تیار ہیں
https://twitter.com/x/status/1699809119371182152
انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں وہ اپنے شیڈول کو پورا کرنے کے لئے ضروری چیزیں پوری کر رہے ہیں کتابوں کے بعد اب عمران خان نے اپنی لیگل ٹیم کے ممبر شیر افضل مروت کو کہا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرکے جیل میں ورزش کے لئے مجھے مشین مہیا کی جائے تاکہ میں روزانہ کی بنیاد پر ورزش کر سکوں۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
بھارت نے جی ٹوئنٹی کانفرنس میں خطے کا نقشہ ہی بدل ڈالا ہ
بھارت نے سی پیک سے دس
گَنا بڑا اکنامک کاریڈور
کا افتتاح کردیا ہے، جس کا نام بھارت نے "انڈیا مڈل ایسٹ یورپ
اکنامک کاریڈور" رکھا ہے جس میں امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات،
سعودی عرب،
روس، ترکی جیسے بڑے ممالک بھارت کے بزنس پارٹنرز ہیں
اس اکنامک کاریڈور کے
علاوہ
جی ٹوینٹی کانفرنس میں جو دیگر گیم چینجر معاہدے ہوئے ہیں
وہ درج ذیل ہیں
برطانیہ کا بھارت کے ساتھ "ٹیکس فری ٹریڈ" کا معاہدہ
سعودی عرب کا دو لاکھ بھارتیوں کو سعودیہ میں نوکری دینے کا اعلان
ترکی کا بھارت کو جدید ڈرون دینے کا معاہدہ
امریکہ کا بھارت
میں دنیا کا سب سے بڑا سفارت خانہ بنانے کا معاہدہ
دنیا اب تجارت کیلئے بھارتی بندر گاہیں استعمال کریگی
بھارت نے تجارتی،
سفارتی اور معاشی میدان میں پاکستان کو شکست دے دی
خیر، ہمیں ان باتوں سے
کوئی لینا دینا نہیں، ہم عمران خان کو ٹھکانے لگانے اور سوشل میڈیا
سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے میں مصروف ہیں
 

Back
Top