کیا سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کا فیصلہ بدل دے گی؟اجمل جامی کاانکشاف

16%D8%A7%D8%AC%D9%85%D8%A7%DA%A9%D8%AC%D8%A7%D9%85%DB%8C%D8%AF%D8%A7%D9%88%D8%A7%D8%A7%D8%A7%D8%A7.jpg

مناسب یہی ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے ذریعے سب مل کر بیٹھیں، عمران خان اور فواد چودھری کسی حد تک انتخابات پر بات کرنے کو تیار ہیں : سینئر صحافی

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے انتخابات ملتوی ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ کار اجمل جامی کا کہنا تھا کہ آئین کی روح کے مطابق ایسا نہیں ہونا چاہیے جو الیکشن کمیشن یا موجودہ وفاقی حکومت چاہتی ہے۔

آئین پاکستان کی خلاف ورزی تو ہوئی ہے، دوسری سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک دفعہ یہ مثال بن گئی کہ اکتوبر میں انتخابات ہو رہے ہیں اور نگران حکومت 3 ماہ کے بعد اگلے 6 ماہ بھی یہ نگران حکومت رہتی ہے تو اس کے بعد آنے والی حکومتیں اپنی مقررہ مدت میں انتخابات کیوں کروائیں گی؟

https://twitter.com/x/status/1638926704633683971
اجمل جامی نے کہا کہ آئندہ آنے والی حکومت کے دل میں خیال نہیں آئے گا کہ اسی گنجائش کو سامنے رکھتے ہوئے وہ اپنے اقتدار کو مزید طویل کر لیں، وہ بھی یہ جواز گھڑ سکتے ہیں کہ امن وامان کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے، انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔ آئندہ آنے والی حکومت کہے گی کہ پہلے بھی ایسا ہو چکا ہے لہٰذا ابھی انتخابات نہیں کروا سکتے تو یہ ایک مثال بن جائے گی جو مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں مناسب یہی ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے ذریعے سب مل کر بیٹھیں، عمران خان اور فواد چودھری بھی کسی حد تک انتخابات پر بات کرنے کو تیار ہیں لیکن حکومت جو کچھ پہلے کہتی رہی ہے اب وہ بات نہیں کر رہی۔

انتخابات ملتوی ہونے پر سارا معاملہ اب سپریم کورٹ میں جائے گا ہی، میری رائے یا اطلاع کے مطابق ممکنہ طور پر الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کوئی زیادہ ردوبدل نہیں ہو گا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بات کی تھی جسے ذہن میں رکھنا چاہیے کہ یہ کیوں چاہ رہے ہیں کہ کوئی تیسری آپشن ان ایکشن آئے۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
اکتوبر میں نون لیگ کونسا جیت جائیگی؟

قاضی فائز عیسیٰ کہ چیف جسٹس بننے کا انتظار ہورہا ہے تاکہ اگر دھاندلی ہو تو پی ڈی ایم کہ حق میں فیصلہ آ جائے یا اکتوبر سے پہلے تحریک انصاف کو بینڈ کرنے کا پلان ہے

اس بی سی نظام میں ہر چیز ممکن ہے
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
اکتوبر میں نون لیگ کونسا جیت جائیگی؟

قاضی فائز عیسیٰ کہ چیف جسٹس بننے کا انتظار ہورہا ہے تاکہ اگر دھاندلی ہو تو پی ڈی ایم کہ حق میں فیصلہ آ جائے یا اکتوبر سے پہلے تحریک انصاف کو بینڈ کرنے کا پلان ہے

اس بی سی نظام میں ہر چیز ممکن ہے

دھاندلی رکوانے کا مسلہ بعد میں یے۔ پہلے منافق جسٹس فائز کے ذریعے عمران کو ہمیشہ کے لیے نااھل کرانا ہے۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
دھاندلی رکوانے کا مسلہ بعد میں یے۔ پہلے منافق جسٹس فائز کے ذریعے عمران کو ہمیشہ کے لیے نااھل کرانا ہے۔
نااہل کروانے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑنا بلکہ الٹا اسکی مقبولیت میں اضافہ ہوگا ہے پارٹی الیکشن جیت کر خان کی نااہلی ختم بھی کردیگی. یا تو ساری پارٹی بینڈ ہوگی یا پھر خان کو مار دیا جائیگا اور خان کہ بعد تحریک انصاف بطور پارٹی ٹوٹ جائیگی
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
ECP will hold elections in October because a crystal gazer has told ECP that Pakistan will become a land of milk and honey in October.