کیا دوبئی کے گھڑی ڈیلر نے کسی کے دباؤ پر اپنا بیان بدلا؟

lah11i1i1h.jpg

کچھ روز قبل دبئی کے گھڑی ڈیلر کی ویڈیو سامنے آئی جس میں اس نے اپنا بیان تبدیل کرلی۔ اس ویڈیو میں اسکے امپریشنز ایک خوفزدہ شخص کے تھے۔

اپنے بیان میں گھڑی ڈیلر نے کہا کہ نہ ہم نے گھڑی خریدی نہ کسی کو بیچی۔ سیاسی پروپیگنڈے کیلیے ہمارا نام استعمال نہ کیا جائے۔2لاکھ 50ہزارڈالرز کی گھڑی فروخت ہونے کی بات جھوٹی اوربے بنیاد ہے۔2019 میں انسٹا گرام پر کسی کے کہنے پر صرف تشہیر کیلئے گراف کعبہ ایڈیشن کی تصویر لگائی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1593605605872263173
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گراف واچ کعبہ ایڈیشن کو ہم سے منسوب کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی، ہمارا نام غلط استعمال کیا گیا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔ ہمارا اس گھڑی یا اس کے مالک سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستان کی سیاسی جماعت ہمارے انسٹاگرام پیج کاغلط استعمال کررہی ہے۔

اس سے قبل اسی دوبئی ڈیلر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس گھڑی کی اصل قیمت ڈھائی لاکھ ڈالر تھی اور یہ 2019 میں فروخت کی گئی۔اس ویڈیو میں ڈیلر کے چہرے کی خوشی دیدنی تھی اور وہ وکٹری کا نشان بھی بنارہے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1592906800839659520
اس روز مختلف سوشل میڈیا صارفین نے دوبئی کی سٹائلو واچ نامی کمپنی کے وٹس ایپ گروپ اور انسٹاگرام ڈی ایم پر رابطہ کیا تھا جن کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ گھڑی 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں بیچ دی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1592853609599107074
سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا دوبئی کمپنی کے ڈیلر کا پہلا بیان درست تھا اور اب درست ہے؟ کیا دباؤ ڈال کر اس سے بیان تبدیل کروایا گیا؟ عمر فاروق ظہور نے دعویٰ کیا کہ دبئی میں گھڑیوں کے ڈیلر سے سعودی عرب سے تحفے میں ملی گھڑی کی پروموشن کسی اور نے نہیں ذلفی بخاری نے کرائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری نے گھڑی کو ویب سائٹ پر مارکیٹ کرنے کا کہا تھا،زلفی بخاری نےان سے کہا تھا کوئی اچھی آفر آتی ہے تو بتادیں جس کی زلفی بخاری نے تردید کردی۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
او بے غیرتوں اوقات سے اتنا گرنے کے لیے 1971 کی ہار کافی نہیں تھی۔۔ ؟
 

Back
Top