
آج پریس کانفرنس میں مطیع اللہ جان نے خالد مگسی سے سوال کیا کہ چار سال پہلے نواز شریف کی حکومت کس کے کہنے پر گرائی تھی کیا آپ کو افسوس ہے؟
اس پر خالد مگسی نے جواب دیا کہ سنجیدہ سوال کیا کرو،فوج کا نام کیوں نہیں لیتے کیوں ڈر ڈر کے کہہ رہے ہو؟
خالد مگسی کا مزید کہنا تھا کہ کیا انڈیا کی فوج کے کہنے پر حکومت گرائی تھی؟
انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے فوج کے کہنے پر بلوچستان کی حکومت گرائی۔
اس جواب نے کئی سوالوں کو جنم دیدیا، اس وقت ن لیگ یہ دعویٰ کررہی تھی کہ ہماری حکومت گرانے کے پیچھے فوج ہے اور یہ دعویٰ سچ ثابت ہوگیا۔
خالد مگسی کے جواب نے اسٹیبلشمنٹ کو ایکسپوز کردیا ہے۔ کچھ روز قبل عمران خان حکومت ڈانواں ڈول تھی لیکن کل پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کے کامیاب جلسے کے بعد فضا بدل گئی اور ق لیگ حکومت میں واپس آگئی، ایم کیوایم واپس آنے کیلئے پرتول رہی ہے، جی ڈی اے پہلے ہی حکومت کیساتھ ہے۔
اگر پنجاب کو دیکھیں تو عثمان بزدار نے استعفیٰ دیدیا، پرویزالٰہی وزیراعلیٰ نامزد ہوگئے، جہانگیرترین نے پرویزالٰہی کی حمایت کا اعلان دیا، علیم خان گروپ بھی حمایت پر غور کررہا ہے خبر ہے کہ منحرف اراکین بھی واپسی کیلئے پرتول رہے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ ایک ہی دن میں ایسا کیا ہوا کہ اتحادی واپس آنے لگے، منحرف اراکین بھی واپسی کیلئے پرتولنے لگے، جو روٹھے ہیں انکے بارے میں بھی امکان ہے کہ مان جائیں گے۔