کیا خالد مگسی نے اسٹیبلشمنٹ کا کھیل ایکسپوز کردیا؟

2303277-b-1648477061-913-640x480.jpg


آج پریس کانفرنس میں مطیع اللہ جان نے خالد مگسی سے سوال کیا کہ چار سال پہلے نواز شریف کی حکومت کس کے کہنے پر گرائی تھی کیا آپ کو افسوس ہے؟

اس پر خالد مگسی نے جواب دیا کہ سنجیدہ سوال کیا کرو،فوج کا نام کیوں نہیں لیتے کیوں ڈر ڈر کے کہہ رہے ہو؟

خالد مگسی کا مزید کہنا تھا کہ کیا انڈیا کی فوج کے کہنے پر حکومت گرائی تھی؟

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے فوج کے کہنے پر بلوچستان کی حکومت گرائی۔

اس جواب نے کئی سوالوں کو جنم دیدیا، اس وقت ن لیگ یہ دعویٰ کررہی تھی کہ ہماری حکومت گرانے کے پیچھے فوج ہے اور یہ دعویٰ سچ ثابت ہوگیا۔

خالد مگسی کے جواب نے اسٹیبلشمنٹ کو ایکسپوز کردیا ہے۔ کچھ روز قبل عمران خان حکومت ڈانواں ڈول تھی لیکن کل پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کے کامیاب جلسے کے بعد فضا بدل گئی اور ق لیگ حکومت میں واپس آگئی، ایم کیوایم واپس آنے کیلئے پرتول رہی ہے، جی ڈی اے پہلے ہی حکومت کیساتھ ہے۔

اگر پنجاب کو دیکھیں تو عثمان بزدار نے استعفیٰ دیدیا، پرویزالٰہی وزیراعلیٰ نامزد ہوگئے، جہانگیرترین نے پرویزالٰہی کی حمایت کا اعلان دیا، علیم خان گروپ بھی حمایت پر غور کررہا ہے خبر ہے کہ منحرف اراکین بھی واپسی کیلئے پرتول رہے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ ایک ہی دن میں ایسا کیا ہوا کہ اتحادی واپس آنے لگے، منحرف اراکین بھی واپسی کیلئے پرتولنے لگے، جو روٹھے ہیں انکے بارے میں بھی امکان ہے کہ مان جائیں گے۔
 

FaisalKh

Chief Minister (5k+ posts)
Yeh khud evidence hay. Lol tum bhee ajeeb ho. A murder happens and i am a witness and when i goto court , u ask me of evidence. O bhai ! demagh istemal kero! If he is lieing then ISPR /Army can sue him.
HE IS THE EVIDENCE HIMSELF AND THE EVIDENCE IS SPEAKING!
And the coward is asking the journalist to name it and himself just blamed the institution rather than the person itself who forced them to toppled NS govt. Know your enemies
 

FaisalKh

Chief Minister (5k+ posts)
You have some strange reasoning skills that are not making any sense in context of this thread.
May be I will try to explain it again if tell me what did not make sense in the first place.

Genuine question, which side is establishment now? Do you think it is trying to save PTI govt? Don't forget I believe you said few days ago that establishment is behind all this NCM (apologies in advance if it was not you)
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
Would they provide any evidence for this allegation? would be my question
بھائی صاحب ایسی چیزوں کے ثبوت نہیں ہوتے - یہ ساری کہانی کب کی کھل چکی ہے مگسی صاحب نے کوئی نئی بات نہیں کی ہے - نون لیگ کو پورے ملک سے نکالنے کی ابتدا بلوچستان سے ہوئی جہاں نون لیگ کے اپنے اراکین میں فارورڈ بلاک بنا کر ان کی حکومت ختم کی گئی - اس کے بھد سینٹ کے الیکشن ہوئے جہاں نون لیگ کو واضح اکثریت حاصل تھی اسٹیبلشمنٹ کے منظور نظر صادق سنجرانی کو جیتایا گیا - اس کے بھد کی پولیٹیکل انجینرنگ سے تو آپ واقف ہی ہونگے جس میں نون لیگ کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا بھی ایجنڈے کا حصہ تھا ، یہ تو نہ ہو سکا مگر ایک ہائیبریڈ نظام بنا دیا گیا جس میں اوپر ایک ڈمی وزیر اعظم اور اصل طاقت جرنیلوں کے پاس تھی - یہ نظام جرنیلوں کے لئے آئیڈیل تھا مگر چل نہیں سکا اور اب تحریک عدم اعتماد سے اس نظام کو لپیٹا جا رہا ہے -
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
کوئی کسی کے ساتھ زبر دستی نہیں کر سکتا - آج محمّد مالک کے شو میں چاروں اراکین نے نے کہا ہے کہ ہم بلوچ ہیں اور بلوچوں کی ایک زبان ہوتی ہے - ہم زبان دے چکے ہیں اور اس سے نہیں مکریں گے کہ ہم اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہیں - صرف چھ گھنٹے بھد ایم قیو ایم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے کا ا علان کرنے والی ہے جس کے ساتھ ہی اس ڈرامے کا ڈراپ سین ہونے والا ہے
 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
کوئی کسی کے ساتھ زبر دستی نہیں کر سکتا - آج محمّد مالک کے شو میں چاروں اراکین نے نے کہا ہے کہ ہم بلوچ ہیں اور بلوچوں کی ایک زبان ہوتی ہے - ہم زبان دے چکے ہیں اور اس سے نہیں مکریں گے کہ ہم اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہیں - صرف چھ گھنٹے بھد ایم قیو ایم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے کا ا علان کرنے والی ہے جس کے ساتھ ہی اس ڈرامے کا ڈراپ سین ہونے والا ہے
Sub ghaddar mulk dushmun ikhattay ho gaay hain