کیا حکومت ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرنے جارہی ہے؟

4petrpix.jpg

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں گردش کررہی ہیں ، کیا واقعی اوگرا پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کرنے جارہی ہے؟

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی خبروں کی تردید کردی ہے اور کہا کہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

ذرائع اوگرا کے مطابق 6 نومبر کو حکومت نے 85 ڈالر فی بیرل کی عالمی قیمت کے حساب سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا ، تاہم گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں یہ قیمت 76 ڈالر فی بیرل تک رہی۔

ذرائع اوگرا کے مطابق اوگرا نے16 نومبر سے یکم دسمبر تک ملک میں قیمتوں کے تعین کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے تاہم عالمی منڈی میں قیمتوں کو دیکھتے ہوئے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ قیمتوں میں اضافے کا تو کوئی جواز ہی نہیں ہے حکومت تمام ٹیکسز کی موجودہ شرح کو بھی برقرار رکھے تو بھی قیمتوں میں استحکام رکھا جاسکتا ہے، اور اگر حکومت عوام کو ریلیف دینے کا سوچے تو پیٹرولیم لیوی کو کم یا ختم کرکے فی لیٹر9 روپے تک کمی بھی کی جاسکتی ہے، کیونکہ حکومت اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 9روپے62 پیسے لیوی کی مد میں وصول کررہی ہے۔۔
 

Back
Top