
سینئر صحافی اور تجزیہ کارارشاد بھٹی نے مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہی گھٹیا ہیں آپ سب تو ودھیا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام 'خبر ہے' میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کارارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور پرویز رشید کا شکریہ کہ انہوں نے مجھے گھٹیا کہا ، بھونکنے والا کہا، اگلا لفظ میں استعمال نہیں کرتا، میں آپ کے لئے یہ لفظ استعمال نہیں کر سکتا اپنی اپنی تربیت کی بات ہوتی ہے، اللہ آپ کو خوش رکھے۔
انہوں نے کہا میں مریم نواز صاحبہ پرویز رشید اور مسلم لیگ ن سے یہ سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ ہوتا ہے آزادی صحافت پر یقین، یہ ہے آپ کا آزادی اظہار پر یقین، یہ ہے آپ کے مضبوط صحافت مضبوط جمہوریت کے نعرے، ہمارا سپوکس پرسن نہیں وہاں کوئی، بس اتنا ہی تھا ، گل مک گئی ، خدا کے لئے فاشسٹ لوگو بس کر دو۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تین مرتبہ میاں نواز شریف نے کیا نہیں کیا ، کتنے صحافیوں پر تشدد ہوا، حملے ہوئے، سینئر صحافی عارف حمید بھٹی خود بلٹ فائر سے بال بال بچے ہیں، کسی کا پروگرام بند کر دو، کسی کو آف ایئر کر دو، کوئی ہماری بات نہیں مانتا، کسی کو اشتہار دے دو کسی کو نہ دو یہ ہے آپ کی آزادی صحافت۔
تجزیہ کار نے مزید کہا کہ کیا جیرے بلیڈوں اور بنارسی ٹھگوں کو بے نقاب کرنا غلط بات ہے اور کیا اپنے ملک کی بات کرنا بری بات ہے، میں اپنی صفائی نہیں دے رہا لیکن پورے 6، 7 سال کا رپورٹ کارڈ اٹھا کہ دیکھ لیں کوئی ایک گالی دی ہو تو میں معذرت چاہتا ہوں دوبارہ معافی مانگ لوں گا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جو مریم نوز کی 2، 3 آڈیو لیک ہوئی ہیں ان میں کیا ہے ، یہ ہے کہ فلان بندا میرے بات نہیں مان رہا، فلاں بندے کو اشتہار نہیں دینااس کا مطلب یہ ہے کہ کہیں فلاں فلاں ہو بھی رہا ہوتا ہے یہ فلاں فلاں کیا ہو رہا ہوتا ہے یہ آپکو بھی پتا اور مجھے بھی ، ہمیں صرف پیٹ سے کپڑا نہیں اٹھاتے شرم آتی ہے، وزیر اعظم صاحب یہ کہہ چکے ہیں کہ آپ لوگ منفی اور نوازے ہوئے ہیں ، بلاول نے کہہ دیا بھونکنے والے اب یہ بھی کہ رہے ہیں بھونکتے ہیں،ہم گھٹیا ہیں آپ ودھیا ہیں۔
واضح رہے کہ نواز لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں اپنے قریبی ساتھی سینیٹر پرویز رشید کے ساتھ نجی نیوزچینل پر ایک نیوز پروگرام کے پینل کے انتظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
آڈیو میں مریم نواز اور پرویز رشیدنجی نیوز کو اپنے آدمی کو پینل میں شامل کرنے کے لیے دی جانے والی ہدایات پر بات کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ان صحافیوں کو بھی گالی دے رہے ہیں جو ان کی لائن نہیں لگا رہے اور آزادانہ رائے دے رہے ہیں۔
آڈیو میں پرویز رشید نے کہا کہ انہوں نے رپورٹ کارڈ میں حسن نثار کو شامل کیا ہے اور آپ جانتے ہیں کہ وہ مسلم لیگ ن کو گالی دیتے ہیں جبکہ ارشاد بھٹی کو بھی شامل کیا گیا ہے اور وہ ہمارے خلاف گھٹیا باتیں بھی کرتے ہیں۔
پرویز رشید نے کہا کہ معروف صحافی مظہر عباس کس طرح مسلم لیگ (ن) کا مذاق اڑاتے ہیں، حفیظ اللہ نیازی کو پینل سے کیوں نکالا گیا اور اخبار میں ان کا کالم کیوں بند کر دیا گیا ہے۔سلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر نے پروگرام کے پینلسٹ کی طرف واضح حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف بھونکنے والوں کو پینل میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اس پر مریم نواز نے کہا کہ میں اس حوالے سے چینل انتظامیہ سے پوچھوں گی کہ یہ ان کے خلاف جانبدارانہ فعل ہے۔
مریم نواز کو پرویز رشید کو دو صحافیوں کو ٹوکریاں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بھی سنا گیا، جنہیں نواز شریف آذربائیجان سے لائے تھے، انہوں نے کہا کہ ایک نصرت جاوید کو اور دوسرا رانا جواد کو دی جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13bhattireponse.jpg