
پنجاب حکومت کو ختم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور حمزہ شہباز شریف کو دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرانے کیلئے ایم پی ایز سے رابطے کیے جا رہے ہیں سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق مختلف حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ حکومت کو ختم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور حمزہ شہباز شریف کو دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرانے کیلئے ایم پی ایز سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے وطن واپسی کیلئے شرط رکھی ہے کہ حمزہ شہباز شریف کو دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جائے تاکہ میری واپسی کی راہ ہموار کی جائے، اسی لیے پنجاب حکومت کو ختم کرنے کے لیے ایم پی ایز کو توڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی خبریں بھی زیرگردش ہیں۔
معروف صحافی وتجزیہ نگار عمار مسعو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے یوٹیوب چینل کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: پرویز الٰہی نے الگ جماعت بنالی، گھر کے بھیدی نے راز کھول دیا، پنجاب حکومت خطرے میں ، لندن سگنل کا انتظار ، مونس نے میاں نوازشریف کو دعوت دےدی!
https://twitter.com/x/status/1566011270381424641
انہوں نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بتایا کہ عمران خان کو سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ نوازشریف واپس آ جائے گا، نوازشریف کی واپسی پر ق لیگ عمران خان کے ساتھ ہو گی یا ن لیگ کے ساتھ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن سے بھی اس بات کے شواہد مل رہے ہیں اور وہاں گرین سگنل کا انتظار کیا جا رہا ہے، گرین سگنل ملنے کے بعد پنجاب حکومت تلپٹ ہو جائے گی اور اس میں سب سے بڑا کردار پرویز الٰہی ار مونس الٰہی کا ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ چودھری خاندان ماضی میں کبھی کھل کر سامنے نہیں آیا، اس وقت ڈبل گیم کھیلی جا رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1566021864362737664
اسی حوالے سے سینئر صحافی وتجزیہ نگار طارق متین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: نون چاٹ صحافی اور خان کاٹ صحافی جو خبریں دے رہے ہیں ان سے نظر آ رہا ہے کہ پھر کام دکھانے کی تیاری ہے، پنجاب میں توڑ پھوڑ کی جائے گی۔ ضمیر کو لات مار کے کہا جائیگا چل آٹھ اور پھر وڈے پائن اور وڈے خائن کے آنے کا راستہ بنایا جائیگا۔
https://twitter.com/x/status/1565997101787631616
سینئر صحافی وتجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے بھی اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: پنجاب کے لئے کام شروع !!!
https://twitter.com/x/status/1566042016986832897
سیاسی تجزیہ نگار عدیل راجہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: میری ذاتی رائے میں خاموش مجاہدوں کی طرف سے پہنچائی گئی یہ معلومات بالکل درست ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1566036821842300930
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ: سوال: آئی ایس آئی کے افسران پی ٹی آئی کے ایم پی اے اور ق لیگ کے ایم پی اے سے استعفیٰ دینے یا وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے کیوں رابطہ کر رہے ہیں؟
جواب: نواز شریف اپنی واپسی اور جنرل باجوہ کی توسیع کے لیے حمزہ کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے ہیں۔ مشروط محبت کا معاملہ۔ کیا یہ سچ ہے؟