کیا امریکا بھارت پر پابندیاں لگانے جا رہا ہے؟ سنگین نتائج کی دھمکی

6usaindiarussasanctons.jpg

امریکا نے بھارت کووارننگ دی ہے کہ اگراس نے روس سے روسی کرنسی یا روپے میں تجارت کی تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کا دورہ کرنے والے امریکی نائب مشیر قومی سلامتی برائے عالمی اقتصادیات دلیپ سنگھ نے خبردار کیا کہ بھارت کوروس سے روسی کرنسی یا روپے میں تجارت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کیخلاف بھارت نے روس سے تجارت کی یا تیل خریدا تو متعدد مغربی ممالک بھارت پرسخت پابندیاں عائد کریں گے۔


رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی مشیر نے بھارت پر یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگرچین کے ساتھ ایکچوئل لائن آف کنٹرول(ایل اے سی) پرکوئی کارروائی ہوتی ہے تو بھارت امریکا سے مدد کی توقع نہ رکھے اور نہ ہی ماسکو اس کی مدد کو آئے گا۔

امریکی نائب قومی سلامتی کے مشیر دلیپ سنگھ نے روسی وزیر خارجہ کے کی آمد سے قبل ہی نئی دہلی پہنچنے پر کہا کہ نئی دہلی کے لیے اس کے مضمرات ہوں گے۔

دلیپ سنگھ نے کہا کہ کسی کو بھی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ روس اور چین کے تعلقات میں ماسکو ایک جونیئر پارٹنر بننے جا رہا ہے۔ اور چین روس کو جتنا زیادہ اپنے مفاد کے لیے ہموار کرتا ہے، بھارت کے لیے روس اتنا ہی کم سازگار ثابت ہو گا۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
US will not do any thing against India..These are only token threats..becoz India will use against China.Pakistan by US..Don't take US threats serious.. This is only lips services..
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
US is no one's friend. They only partner with nations until it serves their interests and then turn it's back on them as if the partnership was never there.