Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

کل نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا پراسیس شروع ہوا تھا، لگتا ہے میڈیا اس کو بلیک آؤٹ کرگیا ہے، کوئی ٹاک شو نظر نہیں آرہا اس پہ۔۔۔ کل سارا میڈیا غداری والے مقدمے کے پیچھے پڑا ہوا تھا اور حکومت پر تنقید کررہا تھا اور یہ تاثر دے رہا تھا کہ یہ ایف آئی آر عمران خان نے ہی درج کرائی ہے ۔
ایسا لگ رہا تھا کہ میڈیا نوازشریف کو محب وطن ثابت کرنے کی کوشش کررہا تھا اور نوازشریف نے کچھ دن پہلے جو فوج اور ریاستی داروں کے خلاف تقریر کی تھی اسکو زائل کرنے اور اصل ایشو سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔کل کے اصل ایشوز 2 تھے ، ایک نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا پراسیس اور دوسرا سلمان شہباز اور شہبازشریف فیملی کے مزید جعلی اکاؤنٹس سامنے آنا۔
اصولی طور پر تو کل میڈیا کو نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کے پراسیس پر بات کرنی چاہئے تھی، یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے کہ تین بار وزیراعظم اور 2 بار وزیراعلیٰ رہنے والے شخص کی اخباروں میں تصویر آئے کہ عدالت آپکو بلارہی ہے، آپکو وارنٹ بھی حوالے کئے جارہے ہیں جسے آپ لینے سے انکاری ہیں، عدالت کے سامنے پیش ہوجاؤ۔
پاکستان کی بدنامی غداری کا مقدمہ نہیں بلکہ تین بار وزیراعظم رہنے والے کے اخباروں میں چھپنے والے اشتہار ہوں گے جس میں کہا جائے گا کہ آپ مفرور ہو، ملک سے علاج کرنے کا بہانہ بناکر 4 ہفتوں کا کہہ کر گئے تھے لیکن واپس نہیں آئے، اگر آپ پیش نہ ہوئے تو آپکو اشتہاری قرار دیدیا جائے گا۔
کتنا اچھا لگےگا کہ ایک ایٹمی ملک کا 3 بار وزیراعظم رہنے والا بندہ ہی اشتہاری بن جائے۔
دوسرا پاکستان سے مفرور سلمان شہباز کا بے نامی اکاؤنٹ سامنے آنا ہے جو اس نے ایک بجری والے کے نام سے بنایا تھا اور پیسے ٹرانسفر ہوئے تھے اور نیب کی رپورٹ سامنے آنا تھا جس میں بتایا گیا ہے کہ سلمان شہباز، حمزہ شہباز، شہبازشریف ، اسکی بیویوں اور بیٹیوں کو کون کونسے بے نامی اکاؤنٹ سے کتنا پیسہ آیا ہے۔
یہ بات بھی آپ نے نوٹس کی ہوگی کہ میڈیا نوازشریف اور شہبازشریف کے کیسز کے میرٹ پر بات نہیں کررہا بلکہ ن لیگ کے اس بیانئے کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ حکومت انتقامی کاروائیاں کررہی ہے۔ میڈیا ن لیگ کے موقف پر ہی ٹاک شوز کررہا ہے۔ کوئی چینل کیس کے میرٹ پر بات نہیں کررہا ہے کہ منظور پاپڑ والے، بجری والے، گول گپے والے، ریڑھی والے کے جعلی اکاؤنٹس سے کتنا پیسہ شریف خاندان کے اکاؤنٹ میں آیا؟ شہباز شریف نے اپنی درخواست ضمانت کیوں واپس لی، انہیں کیا خطرہ تھا؟ سلمان شہباز، علی عمران، اسحاق ڈار ملک سے کیوں بھاگے ہوئے ہیں؟
ایسا لگ رہا ہے کہ میڈیا کمپرومائز ہوگیا ہے، اسکے دل میں شریف خاندان کی محبت جاگ گئی ہے۔۔ وہ اسی بنانئے پر ٹاک شوز کررہا ہے جو ن لیگ دیتی ہے، کبھی اپنی عقل، فہم اور تحقیقی انداز سے ٹاک شوز نہیں کئے، کوئی ایسا صحافی نہیں جو شریف خاندان کی کرپشن پر انویسٹی گیشن جرنلزم کرے، سٹوریز سامنے لائے کہ کیسے کرپشن کی گئی۔۔ میڈیا بس احسن اقبال، مریم اورنگزیب کے بیانات کو لیکر ہی چل رہا ہے اور اس پر ایک گھنٹے کا ٹاک شو کرکے تین چار سیاسی پارٹیوں کے مہمانوں کو بلاکر 35 منٹ کا پروگرام کرکے چلاجاتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/93oyiq1.jpg