https://twitter.com/x/status/1887169204476056009
کاشف عباسی نے نوازشریف اور مریم نواز کے کلپس چلاکر سوال اٹھایا ہے کہ "کہاں ہیں وہ انقلابی نواز شریف جو عدلیہ کی آزادی، پیکا کیخلاف تحریک چلاتے تھے۔۔۔"
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے ہفتے ہم اس انقلابی شہباز شریف کو ڈھونڈ رہے تھے جو جلسوں میں حبیب جالپ کی نظمیں گایا کرتے تھے، آئیے آج اس انقلابی نواز شریف کو ڈھونڈتے ہیں،جو عدل کی تحریک چلانا چاہتے تھے،جو پیکا کے خلاف تھے
https://twitter.com/x/status/1887191057554690481
اس موقع پر کاشف عباسی نے نوازشریف اور مریم نواز کے پرانے کلپس چلائے جس میں وہ نوازشریف اور مریم نواز ججز پر دباؤ ڈال کر من پسند فیصلے لینے کے الزام لگایا کرتے تھے اور آزادعدلیہ کی باتیں کیا کرتے تھے۔
مریم نواز کہا کرتی تھیں کہ غضب خدا کا یہ کوئی بنانا ری پبلک ہے؟آپ نے ججز کو بلیک میل کرکے ان سے غلط فیصلے لئے،انکے کیرئیر خراب کئے۔
جبکہ نوازشریف نظام عدل کی بات کیا کرتے تھے اور لوگوں سے کہا کرتے تھے کہ نظام عدل اور عدلیہ کی بحالی کیلئے میرا ساتھ دیں۔
آج اسی مریم نواز اور نوازشریف پر الزام لگ رہا ہے کہ وہ ججز کو بلیک میل کررہے ہیں، جو ججز انکے حق میں فیصلے نہیں دیتے یا تو انہیں زبردستی ریٹائر کردیا جاتا ہے یا پھر انہیں سائیڈلائن کردیا جاتا ہے۔
اس موقع پر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو 77 سالوں میں صرف 3 سال کی حکومت ملی ہے باقی سال تو دوسری جماعتوں نے لیے ہیں نواز شریف کی حکومت ہو اور وہ کہے کہ بگاڑ عمران خان کی وجہ سے ہے یہ بات جھوٹ ہے جتنی بھی خرابی کے اس کی زمہ داری نواز شریف اور مریم نواز پر آتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1887190561179738410