
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاؤن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ڈین ایلگر ڈی آر ایس پر ایل بی ڈبلیو قرار پانے سے بچ گئے۔
بھارتی ٹیم کی مرضی کے خلاف آنے والے اس فیصلے پر بھارتی کو مروڑ اٹھنے لگے اور اس کے مختلف پلیئرز اسٹمپ مائیک پر جا کر براڈ کاسٹرز پر تنقید کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاؤن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں ڈین ایلگر ڈی آر ایس پر ایل بی ڈبلیو قرار پانے سے بچ گئے مگر بھارتی ٹیم اس فیصلے کے خلاف اسٹمپ مائیک پر براڈ کاسٹرز پر تنقید کرتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1481655175018209280
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کے ایل راہول، روی چندرن ایشون اور ویرات کوہلی اسٹمپ مائیک پر آکر اپنی بھڑاس نکالتے اور براڈ کاسٹرز پر تنقید کی۔
https://twitter.com/x/status/1481683922287480833
کوہلی نے اسٹمپس مائیک کے پاس آکر کہا کہ اپنی ٹیم پر بھی ذرا دھیان دو صرف مخالف ٹیم کو ہی دبانے میں نہ لگے رہو، کے ایل راہول نے کہا کہ 11 کھلاڑیوں کے خلاف پورا ملک کھڑا ہے ایشون نے کہا کہ اس گیم کو جیتنے کیلئے آپ کو کوئی اور طریقہ تلاش کرنا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1481655944102936582
https://twitter.com/x/status/1481828736010006529
اس پورے واقعے پر سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی کرکٹ شائقین نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو آج جس ڈی آر ایس کا دکھ ہے ، وہ 2011 ورلڈ کپ میں اسی ڈی آر ایس سے مستفید ہوئے تھے جب سعید اجمل کی گیند پر ٹنڈولکر کا ایل بی ڈبلیو اوور ٹرن ہوگیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1481710081473499142
انوشہ نے کہا کہ جس ڈی آر ایس کو آج گالیاں دے رہے ہیں کبھی اسی نے ان کی عزت بچائی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1481661087795793925
آتھما نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی بری بات یہ ہے کہ جب وہ ہارتے ہیں یا فیصلہ ان کی مرضی کے خلاف ہوتا ہے تو رونے لگتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1481655713521111041
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/drs-kohli.jpg