hmkhan
Senator (1k+ posts)

کون بنےگا کروڑ پتی
'(تالیوں کی گڑگڑاہٹ)'
تھینک یو،تھینک یو،تھینک یو ویری مچ
آدر،آداب،ابھینندن،آبھار
میں امیتابھ بچن آپ سبھی کا سواگت کرتے ہوئے شروع کرتا ہوں سبت کوٹی مہان،سمان
کون بنے گا کروڑ پتی
دیوی یواورسجنو آج ہم اپنے آپ کو بھاگیہ شالی سمجھتے ہیں کہ آج ہمارے بیچ ہا ٹ سیٹ پر براجمان ہیں لاہور پاکستان سے آئے 1992کےوش کپ وجیتا بھوت پوربھ کرکٹ کھلاڑی اورپاکستان کی ایک راج نیتی پارٹی کے نیتا شری عمران خان جی ان کا اس منچ پر ہم ہارتک سواگت کرتے ہیں یہ سویئم جتنے خوبصورت ہیں اتنے سوئیم خوبصورت ہردے کے مالک بھی ہیں دیوی یو اور سجنو ان کے لئے تالیاں بجتی رہنی چاہئیں
'( تالیوں کی ایک بار پھر گڑگڑاہٹ)'
خانصاب آپ کا ایک بار پھر سے سواگت ہے اس سے پہلے کہ کاری کرم شروع کیا جائے یہ فرمائیے آج کون ،کون سے مہان سجن پاکستان سے آپ کے ساتھ یہاں پدھارے ہیں اور ساتھ ہی ہمارے درشکوں سے ان کا پریچے بھی کروا دیجئے
شکریہ امیتابھ بچن جی
آج میرے ہمراہ میرے عقب میں کالے سوٹ ،لال ٹائی میں ملبوس ہاتھ میں کیوبن سگار تھامے راولپنڈی کی لال حویلی کے جناب شیخ رشید صاحب ہیں جو سیاست دان اور سیاسی پیشینگوئیوں کے ماہرتصور کےجاتے ہیں اور ان برابرایک سنیئر صحافی اور کالم نویس چا چا ہارون رشید تشریف فرما ہیں
آپ دونوں مہا پرشوں کا بہت ،بہت سواگت ،عمران خان صاحب سب سے پہلے میں جلدی سے آپ کواس پروگرام کے قائدے اور قانون سے آگاہ کر دیتا ہوں آپ کے سامنے چودہ پرشن آئیں گے پانچ ہزار سے شروعات ہوگی اور یہ ایک کروڑ تک جائے گی اور بیچ میں دو پڑاؤ آئیں گے ایک دس ہزار پر اور دوسرا تین لاکھ بیس ہزار پر پہلے پڑاؤ تک پہنچنے کے تیس سیکنڈ، دوسرے پڑاؤ تک ساٹھ سیکنڈ کا سمے اور پھر اس کے بعد آپ کے پاس سمے ہی سمے ہوگا
اس کے علاوہ آپ کے پاس چار لائف لائینز ہوں گی
جنتا کی رائے( اوڈینز پول)
فون اے فرینڈ
ففٹی،ففٹی
ایکسپرٹس کی رائے
تودیوی یو اور سجنو شبھ آرمبھ کرتے ہیں ادھ بدھ کھیل کون بنے گا کروڑ پتی
پہلا پرشن آرہا ہے پانچ ہزار روپے کا آپ کے سامنے عمران خان جی
پہلا پرشن سکرین پر یہ رہا
کسی بھی ورودہی دل(حزب اختلاف) پارٹی کا سرکار کے ورودھ (خلاف)دھرنہ دینے سے کیانتیجہ نکل سکتا ہے؟
-A - سرکارگر جائے گی؟
-B- سرکارطاقت کا پریوگ کرتے ہوئے دھرنے کو کھدیڑ دی گی؟
-C- کیا ایمپائر اپنی انگلی کھڑی کردے گا؟
-D- یا پھر کچھ بھی نہیں ہوگا؟
عمران خان صاحب آپ کے پاس اتر دینے کے کیول تیس سیکنڈ ہیں اورآپ کا سمے شروع ہوتا ہے اب
امیتابھ جی بہت مشکل سوال کر ڈالا آپ نے میں خود آج تک اپنے ناکام دھرنے کےبعد اس سوال کے صحیح جواب کی تلاش میں ہوں
دیکھئیے خانصاحب سمے بہت تیزی سے بیت رہا ہے کیول دس سیکنڈ باقی ہیں آپ چاہیں تو لائف لائن کا استعمال کر سکتے ہیں
جی میں لائف لائن کا استعمال کروں گا
شانت ہو جائیے ٹک،ٹک جی
جی آپ کونسی لائف لائن کا پرییوگ کریں گے؟
جنتا کی رائے یعنی اوڈینز پول
اوڈینز اب آپ کی باری ہے ووٹنگ میٹر رکھئیے اپنے ہاتھ میں اور دیجیئے اس پرشن کا صحیح اترآپ کا سمے شروع ہوتا ہے اب
لیجئیے جنتا کا جواب آ گیا ہے جنتا نے25پریشد(فیصد) "اے "کو 25 پریشد" بی "کو 25 پریشد ہی "سی" کو اور25 پریشد ہی "ڈی" کو دئیے ہیں اب آپ کا کیا اتر ہے خانصاحب ؟
یہ تو جنتا نے مجھے اور ہی مصیبت میں ڈال دیا
جلدی جواب دیجیئے عمران خان صاحب سمے لگ بھگ سماپت ہونے کو ہے
میں ایک اور لائف لائن کا استعمال کروں گا
شانت ہو جائیے ٹک،ٹک جی
کونسی لائف لائن؟
فون اے فرینڈ
کمپیوٹر جی عمران خان صاحب فون اے فرینڈ لائف استعمال کر یں گے وہ نام بتائے جائیں جن سے وہ بات کر سکتےہیں چھبیہ (تصویر) کے ساتھ
اوریہ ہیں
شری شاہ محمود قریشی ملتان سے
شری جہانگیر ترین لودھراں سے
شریمتی شیرین مزاری اسلام آباد سے
عمران صاحب آپ کا کیا خیال ہے کس کے پاس اس پرشن کا صحیح اتر ہوگا
جی امیتابھ جی میرا خیال ہے جناب جہانگیر ترین صاحب کے پاس اس سوال کا صحیح جواب ہو گا
کمپیوٹر جی شری جہانگیر ترین کو فون لگایا جائے
اس سے پہلے کمپیوٹر جی فون لگا ئیں آپ جہانگیر ترین صاحب کا پریچے کروائیے یہ مہاشے کون ہیں اور کیا کرتے ہیں
جی یہ میری پارٹی تحریک انصاف کے جنرل سیکریڑری ہیں ملک کے نامورجا گیردار
زمیندار،سرمایہ دار اور کئی فیکڑریوں کے مالک ہیں ان کے اپنے ذاتی ہوائی جہاز بھی ہیں جن میں مجھے اکثر سفر کرنے کی سعادت نصیب ہوتی ہے
کمپیوٹر جی شری جہانگیر ترین کو فون لگا جائے
ٹرن،،،،،ٹرن،،،،ٹرن،،،،،ٹرن،،،،ٹرن
ھیلو!،
جی ھیلو!،
جہا نگیر ترین صاحب؟
جی ہاں
میں امیتابھ بچن بول رہا ہوں کون بنے گا کروڑ پتی سے
واؤ! آداب ! امیتابھ جی یقین نہیں آ رہا کہ آپ مجھ سے مخاطب ہیں آج تو آپ نے میرا برسوں پرانا سپنا پورا کردیا یقین مانئیے میں آپ کا بچپن سے ہی بہت بڑا فین ہوں
شکریہ! دھنباد ! شری جہانگیر ترین جی آج میرے سامنے ہاٹ سیٹ پر آپ کے مترّ اور آپ ہی کی پارٹی کے سدس شری عمران خان براجمان ہیں وہ اس وقت ایک سنکھشٹ میں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کیول آپ ہی انہیں اس سنکھشٹ سے نکال سکتے ہیں وہ اس سمے ایک پرشن کا اتر نہیں دے پا رہے ہیں کرپا کر کے ان کی سہایتا کیجئیے اب اگلی آواز ہو گی عمران خان کی اور آپ کو اتر دینے کے لئے سمے ملے گا تیس سیکنڈ کا
عمران خان جی آپ کا سمے شروع ہوتا ہے اب
ھیلو!،
ھیلو!،
جی اسلام علیکم عمران کیسے ہیں آپ سب خیریت
ہاں وعلیکم سلام خریت ہے وقت تھوڑا ہے جلدی سے اس سوال کا جواب دو اگر حکومت کے خلاف دھرنہ دیا جائے تو
ہاں خانصاحب دھرنے سے یاد آیا آپ فورا" پاکستان تشریف لے آئیے یہ وقت دھرنے کے لئے نہایت موزوں ہے
جہانگیر پہلے میرا سوال تو سن لے یار
خانصاحب جب سے پانامہ لیکس کا غلغلہ ہے اٹھا میاں برادران کی تو سمجھئیے بولتی ہی بند ہو گئی ہے بڑے میاں صاحب تو کہتے ہیں کہ اس پرایک جوڈیشل بنایا جائے گا عوام تو عوام کوئی جج بھی اسے سننے کو تیار نہیں ہا،ہا،ہا،ہا،ہا عمران میری مانو تو جلدی واپس آ کر اس دھرنے کی قیادت سنبھالو اور ہاں اس دفعہ یہ دھرنے کا رخ ڈی چوک اسلام آباد کے بجائے رائیونڈ کی جانب ہو توکیسا رہے گا؟
بھرررررررررن ن ن(بزر کی آواز)،
شما چاہتا ہوں خانصاحب سمے سماپت ہوگیا مجھے افسوس ہے کہ آپ کے مترّ اس کا اتر نہیں دے پائے
امیتابھ جی جواب تو تب دیتے اگر میں اپنا سوال مکمل کر لیتا (بڑبڑاتے ہوئے) نہ جانے کہاں کہاں سے ایسے نمونے میری پارٹی میں آ کرشامل ہو گئے ہیں
اب آپ کیا کرنا چاھیں گے ابھی بھی آپ کے پاس دو لائف لائنز موجود ہیں
جی میں ایک لائف لائن کا استعمال کروں گا
کونسی؟
ایکسپرٹ کی رائے
عمران خان صاحب آپ خوش قسمت ہیں کہ ایکسپرٹ کے روپ میں آج ہمارے ساتھ موجود ہیں
بھارت کے دھرنا ایکسپرٹ شری با با رام دیوآ ئیے ان کی رائے لیتے ہیں
نمسکار بابا رام دیو جی
نسکار امیتابھ جی اور آداب عمران خانصاحب
شما چاہتا ہوں میں اس پرشن کا اتر نہیں دے پاؤں گا مّدا اگر بھارت میں دھرنے کا ہوتا تو میں یدّی ترنت جواب دے دیتا اب بات ہے پاکستانی دھرنے کی تو میری اس مدّے میں کوئی زیادہ جانکاری نہیں ہے کیونکہ پرنتو پاکسانی کرکٹ ٹیم اور راج نیتی کے بارے میں وشیش ٹپنی کرنی اسمبھو ہے دونوں کب کیا کر بیٹھیں یہ تو کوئی راج جوتشی بھی نہی بتاسکتا
جی خانصاحب با با جی نے تو اپنے ہاتھ کھڑے کردئیے اب آپ کے پاس کیول ایک ہی لائف لائن بچی ہے ففٹی،ففٹی کیا کریں گے آپ؟
ظاہر ہے اب اسی کا استعمال کروں گا
اس سے پہلےکہ میں کمپیوٹر جی سے کہوں میں آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اس لائف لائن کے استعمال کے بعد سکرین سے دواتر ہٹا دئیے جائین گے اور دو باقی رہ جائیں گے ان میں سے ایک اتر درست ہوگا تو کمپیوٹر جی سکرین سے دو جواب ہٹا دئیے جائیں
تو لیجئیے دو جواب سکرین سے ہٹا دئیے گئے ہیں اور اب رہ گئے ہیں دو "سی" کیا ایمپائر اپنی انگلی کھڑی کردے گا اور "ڈی" یا پھر کچھ بھی نہیں ہوگا جلدی سے اپنا اتر بتائیے عمران خان صاحب
ارے اب تو جواب چنداں مشکل نہیں امیتابھ جی میرا پہلے بھی نہ صرف یقین بلکہ ایمان تھا اور اب بھی یہی یقین وایمان ہے کہ انشا اللہ اس مرتبہ ایمپائر اپنی انگلی ضرور کھڑی کرے گا
تو میرا جواب ہے"سی" ایمپائر اپنی انگلی کھڑی کرے گا
یہ آپ کا فائینل جواب ہے
جی
تالا لگادیا جائے
جی لگا دیاجائے
کمپیوٹر جی "سی" کیا ایمپائر انگلی کھڑی کر دے گا پر تالا لگا دیا جائے
شما چاہتا ہوں خانصاحب آپ کا اتر غلط ہے صحیح جواب ہے"ڈی" کچھ بھی نہیں ہوگا
خیر مجھے افسوس ہے کہ آج آپ یہاں سے کچھ بھی جیت کر نہیں جا سکے پھر بھی میں آپ کا ابھاری ہوں کہ آپ یہاں پدھارے اب میں آپ سے وداع چاہوں گا شبھ راتری،شب بخیر

Last edited by a moderator: