کولمبو،بارش کے دوران حسن علی کی اٹھکیلیاں، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

13hahshhalaiairainenjoy.jpg

پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی ہمیشہ اپنی خوش اخلاق اور چلبلی طبیعت سے اپنے فینز اور کرکٹ شائقین کے دل جیت لیتے ہیں، اس بار بھی انہوں نے ایسا ہی کچھ کیا ہے جس سے کرکٹ شائقین خوب محظوظ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز شدید بارش کے باعث کھیل متاثر ہوا تو تمام کھاڑی ڈریسنگ روم میں مختلف کاموں میں مصروف نظر آئے۔


ایسے میں اچانک حسن علی گراؤنڈ میں پہنچے اور بارش کے خوب مزے لینا شروع کردیئے، حسن علی نے گراؤنڈ میں دوڑ لگائی، لیٹ کر مختلف پوزز دیئے، قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی حسن علی کی موج مستیاں دیکھنے باہر آگئے اور ان کی اٹھکیلیوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

https://twitter.com/x/status/1683790445346959361
سوشل میڈیا پر حسن علی کی بارش میں کی جانے والی موج مستیوں کی ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے، سمرا نامی ایک صارف نے حسن علی کی ویڈیو کلپ شیئر کی اور کہا کہ زندگی میں جتنے بھی مسائل ہوں، حسن علی کی طرح بنیں، اور زندگی کے ہر لمحہ کو بھرپور طریقے سے انجوائے کریں۔

https://twitter.com/x/status/1683767076110884866
احتشام ریاض نے کہا کہ حسن علی ایک کرکٹر نہیں بلکہ انٹرٹینر ہیں، وہ ہمیں انٹرٹین کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے۔

https://twitter.com/x/status/1683854050305998854
ایک اور کرکٹ شائق نے حسن علی کی تصاویر شیئر کیں اور کا کہ زندگی میں حسن علی کے جتنا ٹینشن فری ہونا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1683786817206730752
احتشام صدیقی نے کہا کہ کولمبو میں بارش کے دوران حسن علی کی مستیاں، کیا زبردست آدمی ہے یہ۔

https://twitter.com/x/status/1683721797085298688
ٹین سپورٹس کے سابق ہیڈ آف پروڈکشن ہمینٹ نے کہا کہ آپ اس شخص سےکیسے محبت نہیں کرسکتے، حسن علی، کیا کمال کی تصاویر ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1683744330790621185
 

Back
Top