کوئی فرق نہیں پڑتا: حبیب اکرم

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
میں نے بچپن سے پاکستان کی سیاست کو ایک تماشے کی طرح اُتار چڑھاؤ کے ساتھ دیکھا ہے، اور تھوڑی بہت تاریخ بھی پڑھی ہے، جس کے بعد مجھے ذرا بھی شک نہیں کہ جو لوگ اس وقت اقتدار میں ہیں، وہ بہت جلد منظر سے غائب ہو جائیں گے — اس سے پہلے کہ زیادہ تر لوگوں کو پتہ چلے۔اس کی وجہ بہت سادہ ہے: عمران خان نے وہ کام کر دکھایا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں آج تک کوئی نہیں کر سکا۔ اُس نے عوام کو ایک سوچ، ایک جذبے اور ایک مقصد پر اکٹھا کر دیا ہے۔ جو نظام آج اقتدار میں ہے، اُس کی بنیاد صرف ایک جعلی فارم پر رکھی گئی ہے — جو صرف ایک دھوکہ ہے، اور جس میں کوئی اصلیت یا عوامی حمایت نہیں ہے۔یہ نظام ایک بارود کی ڈبیا ہے، اور ریت کا محل ہے۔ ایک بارش بھی اسے بہا لے جائے گی، طوفان کی تو بات ہی چھوڑ دیں۔ جن کیسز کے ذریعے مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے، وہ بھی سب مذاق لگتے ہیں — جھوٹے اور بناؤٹی۔آج پاکستان کا ہر طبقہ، ہر شعبہ — ناراض ہے، محروم ہے، اور عصے میں ہیں۔ سرجاری جماعتیں یعنی نون لیگ اور پیپلز پارٹی، وہ زمین پر ختم ہو چکی ہیں۔ اب صرف عمران خان ہی پاکستان کی سیاست کی حقیقت ہے — باقی سب غیر متعلق ہو چکے ہیں۔ اب نہ وزیراعظم کی کرسی کچھ معنی رکھتی ہے، نہ وزرائے اعلیٰ کے عہدے، اور نہ ہی کسی فیلڈ مارشل جیسے روب دار نام کی دھاک باقی رہی ہے۔یہ سب بس وقت کی بات ہے۔ جیسے جیسے یہ لوگ حد سے بڑھتے جا رہے ہیں، ویسے ویسے ان کا نظام خود اپنے بوجھ سے گر رہا ہے۔ دنیا کی جو سفارت کاری ہوتی ہے، وہ ہمیشہ مفاد پرستی پر مبنی ہوتی ہے — اور مفادات بدلتے دیر نہیں لگتی، اُن کا کوئی پکا ساتھی نہیں ہوتا۔جس طرح 8 فروری کو میں تحریکِ انصاف کی فتح سے بالکل پُر یقین تھا، اُسی طرح مجھے یقین ہے کہ یہ جعلی حکومت جلد ایک ڈرامائی انداز میں گرے گی۔ جب یہ کارڈز کا محل گرے گا، تو جو لوگ آج طاقت میں بیٹھے ہیں، وہ کشتی ڈوبتے ہی چوہوں کی طرح بھاگیں گے۔ سمجھدار لوگ تو پہلے ہی خاموش ہو چکے ہیں، صرف وہی آگے بڑھ رہے ہیں جو ناسمجھ ہیں اور ان نادانوں کو لگتا ہے کہ یہ نظام ہمیشہ رہے گا — سدا بادشاہی تو صرف خدا کی!

https://twitter.com/x/status/1939274834057531474
 

Back
Top