
حکومتی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد متنازع بیان دینا پڑا بھاری، صحافی نے ان سے سوال کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں کیا پالیسی آئی ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ’کنڈی لگا کر رکھیں، برتن ڈھانپ کر رکھیں، رات کو ہیٹر بند کر دیں۔
سائزہ بانو کے اس طرح کے بیان نے وزیراعظم عمران خان کو ناراض کردیا،قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے سائرہ بانو کو وزیراعظم کی ناراضی کے حوالے سے آگاہ کردیا۔
قومی اسمبلی میں چیف وہیپ عامر ڈوگر نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم آپ کے بیان سے سخت ناراض ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1467849022152994826
عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کا کل ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا۔ یہ التوا اس لیے قابل توجہ ہے کہ اس اجلاس میں سائرہ بانو کو قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ دی جانی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ghairzima.jpg